تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 250
تاریخ احمدیت 250 ہوئی ہے۔دونوں عین جوانی میں فوت ہوئے۔دس سال قبل پٹس برگ کے شہر میں مرزا منور احمد صاحب مرحوم کا انتقال ہوا تھا۔خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے عجب نہیں کہ ان دو قربانیوں کے بدلے وہ اس ملک میں احمدیت کی شاندار اور جلد تر ترقی اور فتوحات کے دروازے کھول دے اور اس ملک کے مرد اور عورتیں فوج در فوج ہمارے مرحوم بھائی اور ہماری مرحومہ بہن کی قربانی کے نتیجے میں صداقت کو قبول کر لیں۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔۱۴۰ جلد ۲۰