تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 251 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 251

تاریخ احمدیت فصل ہفتم 251 ۱۹۵۸ء ۱۳۳۷اعش کے متفرق مگر اہم واقعات خاندان مسیح موعود میں تقاریب مسرت ولادت : جلد ۲۰ ۸ جنوری ۱۹۵۸ء کو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی نواسی اور میجر وقیع الزمان صاحب کی صاحبزادی امتہ الکبیر لبنی صاحبہ پیدا ہوئیں اور ۱۶، ۱۷ نومبر ۱۹۵۸ء کو حضرت سید میر محمد اسحق صاحب کے نواسہ اور سید محمود احمد صاحب ناصر کے پہلے فرزند سید شعیب احمد یحیی صاحب کی ولادت ہوئی۔نکاح ۱۴۲ سیدنا حضرت مصلح موعود نے ۱۶ / فروری ۱۹۵۸ء کو حضرت سید میر محمد اسحق صاحب کی صاحبزادی سیدہ امۃ الرفیق صاحبہ کا نکاح چوہدری محمد نصر اللہ خاں صاحب (ابن چوہدری محمد عبداللہ خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی) کے ساتھ پڑھا۔۲۷ / دسمبر ۱۹۵۸ء کو خالد احمدیت مولانا جلال الدین صاحب شمس نے نواب زادہ محمد احمد خانصاحب کے صاحبزادہ میاں حامد احمد صاحب کے نکاح کا اعلان کیا جو شمیم ناصر صاحبہ بنت چوہدری خوشی محمد صاحب ناظر کے ساتھ قرار پایا تھا۔محترمہ چند سال قبل جماعت شادی ۱۴۵ احمدیہ میں داخل ہوئی تھیں۔۱۰ردسمبر ۱۹۵۸ء کو حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی صاحبزادی سیدہ امتہ الوحید بیگم صاحبہ کی تقریب رخصتانہ عمل میں آئی۔ان کی شادی حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلی صدرانجمن احمد یہ ربوہ کے صاحبزادے مرزا خورشید احمد صاحب پروفیسر تعلیم الاسلام کالج کے ساتھ ہوئی۔تقریب رخصتانہ میں سیدنا حضرت مصلح موعود حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیگر افراد، رفقاء حضرت مسیح موعود، صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید