تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 209 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 209

تاریخ احمدیت 209 جلد ۲۰ کہ اللہ تعالیٰ رحمت علی سے خاص خدمت لے اور اسے کامیاب کرے۔میں نے بارہا حضرت بابا صاحب ۱۰۸ کے اس دردمندانہ انداز کا مشاہدہ کیا ہے۔مولانا محمد صادق صاحب مبلغ سماٹرا حضرت مولوی صاحب کی عظیم شخصیت ، آپ کی درویشانہ طبیعت اور دینی کارناموں اور معرکوں کا تذکرہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- انڈونیشیا کے باشندے عموماً سیدھے سادھے ہیں لیکن اس علاقہ کے لوگ جہاں مولوی صاحب مرحوم نے پہلی جماعت قائم کی سخت طبیعت مقلد اور متعصب ہیں اور ذرا سے اعتقادی اختلاف پر دوسرے کو قتل کر دینا ضروری سمجھتے ہیں یہی ایک علاقہ ہے جس کے لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ کا فر کو محض کفر کی وجہ سے قتل کر دینا کارثواب ہے۔“ وہاں سے فروری ۱۹۲۶ء میں پاڈنگ تشریف لے گئے۔پاڈنگ کا علاقہ انڈونیشیا میں مذہبی فوقیت رکھتا ہے۔یہاں کے لوگوں کو مذہب سے محبت ہے اور پھر مذہبی علم کے حاصل کرنے کا شوق بھی ہے۔اس علاقہ میں اسلامیہ کالج قائم ہیں صرف مردوں کے لئے ہی نہیں بلکہ عورتوں کے لئے بھی۔انڈونیشیا کے بڑے اور مشہور علماء اسی علاقے کے باشندے ہیں۔مکرم مولانا صاحب مرحوم کے وہاں پہنچنے پر آپ کی آمد کی خبر بجلی کی طرح سارے شہر میں کیا سارے علاقے میں پھیل گئی۔اور لوگ جوق در جوق آپ کے پاس آنے شروع ہوئے۔کہ دیکھنے والے دوستوں کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ عشاء کے بعد سے شروع ہو کر گفتگو صبح تک جاری رہتی۔پوچھنے والے تو کئی ہوتے اور باری باری آتے لیکن حضرت مولوی صاحب اکیلے تھے۔جوان سب کے سوالات کے جواب دیتے۔زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ وہاں بھی اللہ تعالیٰ کی مدد سے جماعت قائم ہو گئی۔اور سب سے پہلے وہاں ایک دوست فقیہ عیسی نے بیعت کی اور جب ۱۹۲۹ء میں مولانا صاحب وہاں سے واپس قادیان تشریف لائے تو اس وقت پاڈنگ شہر، ڈوگو پمپانگن میں با قاعدہ جماعتیں قائم تھیں۔پاڈنگ کی جماعت کی تعداد سینکڑوں کی تھی۔اور ایک ایک دو دو گھرانے تو بوکلیت تلمکی ، پاڈنگ، بیجنگ، فریامن اور باتو سنکر میں بھی تھے۔غرضیکہ خدا تعالیٰ نے مکرم مولوی صاحب کو ایک بڑی اور مخلص جماعت قائم کرنے کی توفیق بخشی۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔میں نومبر ۱۹۳۰ء میں مبلغین کلاس پاس کرنے کے بعد مکرم مولا نا صاحب کے ساتھ سماٹرا روانہ ہوا۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مولانا صاحب کو حکم ہوا کہ وہ مجھے سماٹرا ( پاڈنگ ) میں چھوڑ جائیں اور خود جاوا نیا مشن قائم کرنے کے لئے چلے جائیں۔