تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 194
تاریخ احمدیت 194 جلد ۲۰ قادیان تشریف لایا کرتے تھے۔۱۹۲۸ء میں آپ بٹالہ کی تحصیل میں تبدیل ہو کر آ گئے جہاں آپ ۱۹۳۵ء تک کام کرتے رہے۔یہاں پر مرکز سے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے آپ کو سلسلہ کے کاموں میں زیادہ دلچسپی لینے اور خدمت کے مواقع میسر آتے رہے۔قادیان چونکہ تحصیل بٹالہ میں شامل ہے اس لئے سلسلہ کے لئے حصولِ زمین کے ضمن میں ہر ممکن امداد بہم پہنچاتے رہے۔اسی طرح احمدی احباب کی مقدمات میں بھی ہر جائز امداد کیا کرتے تھے۔آپ ایک صاف گو اور راست باز انسان تھے اور احمدیت کے رشتہ اخوت کی وجہ سے اپنے جذ بہ ہمدردی کو بہت کم دبا سکتے تھے۔جس کام کو کرنے کا عزم کرتے تھے اس کو ذمہ داری کے پورے احساس کے ساتھ سرانجام دیتے تھے۔آپ کے خلاف اخبار زمیندار وغیرہ میں مضامین بھی شائع کروائے گئے کہ احمدی قانونگو تحصیل بٹالہ میں نہیں ہونا چاہئے مگر چونکہ آپ کے خلاف محکمہ کو کبھی کوئی شکایت کا موقعہ پیدا نہیں ہوا تھا اس لئے مخالفین اپنی اس شرارت میں ناکام رہے۔عرصہ سات سال تحصیل بٹالہ میں گزارنے کے بعد ۱۹۳۶ء میں آپ گورداسپور میں متعین کئے گئے۔یہاں پر بوجہ ضلع ہونے کے جماعتی کاموں اور احمدی احباب کی امداد کرنے کے لئے آپ کو بٹالہ سے بھی زیادہ مواقع میسر آتے رہے۔مکرم والد صاحب اپنے قیام میں بٹالہ اور گورداسپور کے عرصہ قیام میں مقامی جماعت کے کاموں میں بھی پوری طرح دلچسپی اور سرگرمی سے حصہ لیتے رہے۔فراہمی چندہ اور سلسلہ کے کاموں میں بعض اوقات آپ گھر سے گھنٹوں باہر رہتے۔بے قاعدہ اور نادہند احباب کے گھروں پر جا کر ان سے چندہ جات وصول کرتے۔جب کبھی گھر میں بیٹھتے تو تمام گھر والوں کو اکٹھا کر کے اخبار الفضل میں سے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطبہ جمعہ یا کوئی اور مضمون سناتے۔اگر کوئی غیر احمدی مہمان یا رشتہ دار گھر میں آتا تو اسے بھی تبلیغ کرتے۔احمدیت اور مرکز احمدیت قادیان کے ساتھ محبت کی وجہ سے آپ اپنے آبائی گاؤں دھرم کوٹ رندھاوا میں رہائش رکھنا پسند نہیں کرتے تھے اور اکثر فرمایا کرتے تھے کہ وہاں پر سوائے دنیا داری کی باتوں کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔اگر چہ وہاں پر آپ کی جدی زمین اور مکانات کے علاوہ اپنا تیار کردہ دو منزلہ پختہ مکان بھی تھا اور وہاں رہنے سے بہت سی دنیاوی سہولتیں بھی میسر آسکتی تھی مگر چونکہ قادیان کی رہائش آپ کے نزدیک دنیاوی آلائشوں سے پاک اور روحانی ترقی کے لئے ضروری تھی اس لئے آپ کی خواہش تھی کہ پنشن لینے کے بعد آپ اپنی مستقل رہائش