تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 195 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 195

تاریخ احمدیت 195 جلد ۲۰ قادیان میں اختیار کریں۔جولائی ۱۹۳۸ء میں مکرم والد صاحب ملازمت سے ریٹائر ہو گئے۔اس وقت آپ کی صحت اچھی تھی اگر آپ چاہتے تو آپ کی ملازمت میں مزید دو تین سال کی توسیع ہوسکتی تھی مگر آپ نے اس کے لئے کوشش نہیں کی اور قادیان میں مستقل رہائش کے لئے ہجرت کر کے تشریف لے آئے۔یہاں پر آپ نے اپنی بقیہ زندگی کے ایام خدمت سلسلہ کے لئے وقف کر دیے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ سر کار انگریزی کی نوکری کافی کر لی ہے اور بقیہ عمر خدا اور اس کے دین کی خدمت میں صرف کرنے کا قادیان میں بہترین موقعہ ہے۔یہاں پر رہائش کے دوران میں بھی ایک دو موقعے ایسے آئے جبکہ سلسلہ کی طرف سے آپ کو الاؤنس پر کام کرنے کے لئے کہا گیا مگر آپ نے بلا معاوضہ خدمات سرانجام دینے کو ترجیح دی۔قادیان آکر پہلے آپ بطور آنریری انسپکٹر بیت المال جملہ محلہ جات قادیان میں معائنہ حسابات اور وصولی چندہ جات کا کام کرتے رہے۔مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بعض اوقات آپ صبح ناشتہ کر کے گھر سے روانہ ہوتے اور ظہر کی نماز کے وقت کھانا کھانے کے لئے تشریف لاتے اور کھانا ونماز سے فارغ ہو کر پھر سلسلہ کے کاموں کے لئے گھر سے باہر تشریف لے جاتے۔اگر کبھی گھر سے کھانے کے لئے دیر سے آنے کی شکایت کی جاتی تو فرماتے کہ سلسلہ کا کام دیگر تمام کاموں سے مقدم اور ضروری ہے۔بعض اوقات آپ کھانے کی بھی پرواہ نہ کرتے اور ناشتہ کے وقت ہی ایک آدھ روٹی زائد کھا کر چلے جاتے اور شام تک محلہ جات میں وصولی چندہ جات کا کام کرتے رہتے۔۳۹ - ۱۹۳۸ء میں آپ محلہ دارالفضل میں بطور سیکرٹری مال کام کرتے رہے۔اور آپ کے وصولی چندہ جات کے کام پر نظارت بیت المال کی طرف سے بھی مختلف مواقع پر اظہارِ خوشنودی کیا جاتا رہا۔۱۹۳۹ء میں جو بلی فنڈ کا چندہ وصول کرنے کے لئے بٹالہ اور امرتسر بھجوایا گیا۔جہاں پر آپ نے پوری محنت اور کوشش سے اس کام کو سرانجام دیا۔اس کے بعد ۱۹۴۲ء میں آپ کو نظارت بیت المال کی طرف سے علاقہ کشمیر میں تیاری بجٹ معائنہ حسابات اور وصولی چندہ جات کے لئے بھجوایا گیا۔جہاں آپ نے قریباً ڈیڑھ ماہ نہایت خوش اسلوبی سے کام کیا۔۱۹۴۱ء تا ۱۹۴۶ء آپ کو متواتر چھ سال صدر محلہ دارالفضل کے فرائض سرانجام دینے کا