تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 154 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 154

تاریخ احمدیت 154 جلد ۲۰ اب دو تر جمعے شائع ہو چکے ہیں۔یہ عجیب ستم ظریفی ہے کہ ان میں سے ایک ترجمہ زنجبار کے ایک عیسائی مشنری کین ڈیل نے کیا ہے البتہ دوسرا ترجمہ جماعت احمدیہ نے خود شائع کیا ہے۔مزید برآں احمدیوں نے ہی جو کبھی ہمت ہارنا نہیں جانتے ابھی حال ہی میں جبکہ یہ سطور لکھی جا رہی ہیں یوگنڈا زبان میں چند ابتدائی سورتوں کا ترجمہ شائع کر دکھایا ہے۔ترجمہ (صفحہ ۲۰۶) ہے۔-۳- کمپالہ ( یوگنڈا) سے انگریزی روزنامه موسومہ UGANDA ARGUS INCREASING INFLUENCE OF ISLAM IN UGANDA یعنی " یوگنڈا میں اسلام کا ترقی پذیر اثر“ کے عنوان سے حسب ذیل نوٹ لکھا : د گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں برطانوی وزیر نو آبادیات سرکاری دورے پر یوگنڈا آئے اور انہوں نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔اس پر یس کا نفرنس میں ( جماعت احمدیہ کے اخبار ) ” وائس آف اسلام کے ایڈیٹر ( حکیم محمد ابراہیم صاحب مبلغ ( دین حق ) یوگنڈا نے وزیر موصوف کی توجہ مسلمانوں کے تعلیمی مسائل کی طرف مبذول کراتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ یوگنڈا کے مسلمانوں کی اس بارے میں مدد کریں۔وزیر موصوف اس سے بہت متاثر ہوئے اور انہوں نے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں یوگنڈا کے مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کرنے کا وعدہ کیا۔چنانچہ بعد میں انہوں نے اپنے تعلیمی مشیر سر کرسٹوفر کا کس کو اس غرض سے یوگنڈا بھجوایا کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔سر کرسٹوفر یوگنڈا آئے۔سارے معاملے کی تحقیقات کی اور واپس جا کر انہوں نے وزیر نو آبادیات کو اپنی رپورٹ میں مطلع کیا کہ یوگنڈا ہی ایک ایسا علاقہ ہے جہاں افریقی مسلمانوں کا کافی اثر ہے۔نیز انہوں نے وہاں ایک اسلامی ادارہ قائم کرنے کی سفارش کی۔“ - 66 اخبار یوگنڈا آرگس مورخہ ۲۹ ستمبر ۱۹۵۸ء) مذکورہ بالا انگریزی روزنامہ نے ایک اور نوٹ OF "FAILURE "CHRISTIANITY IN UGANDA یوگنڈا مشرقی افریقہ میں عیسائیت کی ناکامی کے عنوان سے شائع کیا۔جس کے بعض اقتباسات کا ترجمہ درج ذیل ہے: