تاریخ احمدیت (جلد 20)

by Other Authors

Page 153 of 879

تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 153

تاریخ احمدیت 153 سوونیئر ز میں ذکر کیا جاتا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔جلد ۲۰ مرتبه: دستخط ( عبدالرشید سماٹری ) تاریخ ۶/۸/۱۹۷۷ نگران مجالس و ناظم اشاعت ضلع کراچی نوٹ:۔اس رپورٹ کی تیاری میں مکرم سید محمود احمد صاحب جو سود نیئر کے سب سے پرانے اور بانی کارکن شمار کئے جاتے ہیں ان کا مشورہ شامل ہے۔مشرقی افریقہ میں جماعت احمدیہ کی مساعی کے شاندار نتائج مجاہدین احمدیت ۱۹۳۴ء سے مشرقی افریقہ میں سرگرم عمل تھے۔۱۹۵۸ء میں ان کی کوششوں کے شاندار نتائج خاص طور پر نمایاں ہو کر سامنے آگئے جبکہ عیسائی محققین بھی واضح اعتراف کرنے لگے کہ جماعت احمدیہ کی مساعی کے نتیجہ میں ( دین حق ) کے مقابل عیسائیت پسپا ہو رہی ہے۔اس سلسلہ میں بعض اقتباسات درج ذیل کئے جاتے ہیں : پروفیسر مسٹر گولڈ تھرون کی تازہ ضخیم تصنیف SOCIETY میں لکھا کہ OUT LINES OF EAST AFRICAN ” دینِ حق ) کی یہ کامیابی اس لحاظ سے اور بھی نمایاں حیثیت رکھتی ہے کہ ابھی زمانہ حال میں چند سال قبل تک یہاں مسلم تبلیغی مساعی کا کوئی نام و نشان تک نہ تھا۔گزشتہ دس پندرہ سال میں روشن خیال فرقہ احمدیہ نے جس کا مرکز پاکستان میں ہے بعض مستعد نوجوان علماء بطور مبلغ یہاں بھیجے ہیں اور آج کل سارے مشرقی افریقہ میں ایک درجن کے قریب ایسے مبلغین دینِ حق ) مصروف کار ہیں انہیں یہاں کی مقامی جماعت احمدیہ کی پوری پوری تائید وحمایت اور امداد حاصل ہے۔اگر چہ اس جماعت کے افراد تعداد کے لحاظ سے ابھی تھوڑے ہیں لیکن ان میں مالدار اور بااثر لوگوں کی کمی نہیں ہے اس لئے یہ جماعت اپنی تعداد سے کہیں بڑھ کر اثر ڈالنے اور نفوذ حاصل کرنے کی اہلیت سے بہرہ ور ہے۔“ (صفحہ ۲۰۴) ترجمہ وو ۲ - " مشرقی افریقہ میں ( دین حق ) کو جو ایک اور مشکل درپیش ہے وہ یہاں کی مقامی زبانوں میں مناسب لٹریچر کی کمی ہے۔مشرقی افریقہ کی کسی زبان میں بھی قرآن کا کوئی مستند ترجمہ پہلے سے موجود نہیں ہے۔سواحیلی میں