تاریخ احمدیت (جلد 20) — Page 119
تاریخ احمدیت 119 جلد ۲۰ عین اس وقت موصول ہوا جبکہ جناب راڈن ہدایت کی صدارت میں جناب آؤنگ حمید صاحب جنرل سیکرٹری سالانہ رپورٹ سنا رہے تھے۔حضور کی طرف سے بذریعہ تار پیغام موصول ہونے پر اجلاس دس پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا تا اس عرصہ میں تار کا انڈونیشین زبان میں ترجمہ کیا جا سکے۔ترجمہ مکمل ہونے پر اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔سید شاہ محمد صاحب رئیس التبلیغ انڈونیشیا نے پیغام پڑھ کر سنایا۔اس سے قبل بھی حضور کے متعدد پیغامات سنائے گئے تھے لیکن یہ پیغام مختصر ہونے کے باوجود بہت ہی مؤثر ثابت ہوا۔اور سب انڈونیشین احمد یوں پر رقت طاری ہو گئی۔شاہ صاحب نے پیغام پڑھنے کے بعد کہا کہ یہ مختصر پیغام اپنی تفصیل آپ ہے میں صرف یہی کہتا ہوں کہ اللہ کا نام لے کر حضور کے پیغام کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے عملی جد و جہد شروع کر دیں۔