تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 646 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 646

۶۳۱ حضرت شیخ یعقوب علی حصاب عرفانی ایڈیٹر الحکم و دلاوت: - ۱۸۷۲ء بیعت : - شتاء - وفات ۵۰ دسمبر سے : سلسلہ احمدیہ کے پہلے خبار نویس اور مورخ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب الاسدی ان خوش قسمت اور مبارک وجودوں میں سے تھے جنہیں اللہ تعالی نے مسیح پاک کے آسمانی مشن کی تکمیل کے ابتدائی ایام میں فدائیت کے رنگ میں رنگین ہو کہ خدمات بجالانے کا شرف بخشا اور جن کے اخلاص و عقیدت اور فداکاری و جوش خدمت پر آسمان کے فرشتے بھی جزاء کم اللہ کہہ اٹھے اس گروہ مخلصین میں سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک خاص نوع کی خدمات بجالانے کیلئے چنا تھا اپنے ان خدمات کی بجا آوری کا وہ حق ادا کیا کہ مسیح پاک علیہ السلام کے طفیل آپکی یه خدمات اور ان کا تذکرہ بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔یہ خدمات دین حق کی حمایت میں سلسلہ احمدیہ کا سر ہے پہلا اخبار جاری کرنے اسے کامیابی کے ساتھ چلانے اور پھر اس میں سلسلہ احمدیہ کے انتہائی اہم دور کی تاریخ کو محفوظ کرنے سے تعلق رکھتی ہیں سلسلہ کی تاریخ اور سیح پاک علیہ السلام کے فرمودات اور کلمات طیبات تمام زمانوں کے لئے محفوظ کر دینے کا کام وہ عظیم کارنامہ ہے جو بلاشبہ آنیوالی نسلوں پر احسان عظیم کا درجہ رکھتا ہے نسلاً بعد نسل لوگ آپ کی ان خدمات اور ان کے ذریعہ رونما ہونیوالے کارنامے پر ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے۔۱۸۹۳ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دینی ضرورتوں کے پیش نظر اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ سلسلہ کی طرف سے ایک اخبار جاری کیا جائے تو حضور علیہ اسلام نے اخبار کے اجراء اور سلسلہ کی دیگر ضرورتوں کا ذکر کرتے ہوئے اپنے احباب کو پور سے جندباودر جوش کے ساتھ خدمات بجالانے کی طرف ان الفاظ میں توجہ دلائی : - اسے مردمان دین کوشش کرو کہ یہ کوشش کا وقت ہے اپنے دلوں کو دین کی ہمدردی کے لئے جوش میں لاؤ کہ یہی جوش دکھانے کے دن ہیں۔اب تم خدا تعالٰی کوکسی در عمل سے ایسا راضی نہیں کر سکتے جیسا کہ دین کی ہمدردی سے سوجا گوارا تھا اور ہوشیار ہو جاؤ اور دین کی ہمدردی کے لئے وہ قدم اُٹھاؤ کہ فرشتے بھی آسمان پر جزاکم اللہ ہیں اسی مت غمگین ہو کہ لوگ تمہیں کا فر کہتے ہیں تم اپنا اسلام خدا تعالی کو دکھلاؤ اور اپنے جھکو کہ بس فدا ہی ہو جاؤ" تے ریکارڈ بہشتی مقبرہ قادیان - رجبر بعیت اولی میں حضرت شیخ صاحب کی تاریخ بعیت ، فروری ه اشتهار منسلکہ آئینہ کمالات اسلام ۱۸۹۲ درج ہے: