تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 637 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 637

۶۲۲ والد صاحب مرحوم پڑوسیوں ملازموں اور رشتہ داروں کے ساتھ نہایت محبت شفقت اور احسان کا سلوک فرمایا کرتے تھے۔جنون کی حد تک تبلیغ کا شوق تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام اکثر نهایت سریلی آواز میں پڑھتے رہتے تھے حضور کی کتب سے بھی کئی عبارتیں آپ کو زبانی یاد تھیں۔خلیفہ وقت کے ساتھ بے انداز محبت اور عقیدت تھی اور حضرت مصلح موعود کے منشا اور اشاروں کو حکم سمجھتے تھے۔جن دنوں ہم قادیان میں اور آپ امرتسر میں رہا کرتے تھے ہر مہفتہ کی رات امرتسر سے بالہ تک بذریعہ ٹرین اور بٹالہ سے قادیان اپنے بائیسکل پر رجوانہوں نے بٹالہ میں اپنے احمدی دوست کے پاس رکھا ہوا متقا) آیا جایا کرتے تھے ہمیشہ قادیان پہنچے کہ پہلے سید ھے مسجد مبارک تشریف لے جاتے حضرت مصلح موعود۔۔۔کی اقتدا میں نماز ادا کر تے اور علاقات کے بعد گھر آتے۔جب کبھی کوئی تحفہ یا پھل وغیرہ لاتے تو حضرت خلیفة المسیح کی خدمت میں پیش کرتے اور اتنا لاتے کہ پڑوسیوں کو بھی حصہ ملتا ر ہے۔ملازمین سے اپنے بیٹوں کا سا سلوک کرتے جب اُم خربوزہ وغیرہ کا موسم ہوتا تو تھوڑی دیر کے لئے آوا نہ دیگر پریس کو بند کراتے اور بہت سے آم یا خربوز سے ڈکہ ہی یا چھٹ خرید کر کہتے کہ لو پہلے یہ کھاؤ اور پھر جا کہ کام کہ وہ۔احترام داطاعت امام کا یہ عالم تھا کہ حبیب ۱۹۲۸ء یا ۱۹۲۹ء میں آپ نے خواب میں دیکھا کہ آپ نے بہت مبارک کی دیوار سے ایک اینٹ نکالی ہے اور گھر لے آئے ہیں تو یہ خواب پہلے حضرت مصلح موجود کی خدمت میں حاضر ہو کہ بیان کی تعبیر حضور نے یوں بیان فرمائی کہ آپ کی بیٹی کارشتہ کسی مخلص احمد می کے ساتھ ہو جائے گا۔والد صاحب نے عرض کیا کہ بس پھر آپ جیسے فرمائیں میری بڑی لڑکی امت الرحمن کا جو حضور کی شاگر د بھی ہے رشتہ کر دیں اس پر حضور نے فرمایا آجکل ڈاکٹ۔فضل دین احمد صاحب یوگنڈا سے آئے ہوئے ہیں اُن کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر احمد دین صاحب کے لیے رشتہ درکار ہے وہاں کریں والد صاحب نے وہیں رشتہ مان کر بات بالکل ہی کر دی اور دوسرے روز نکاح کے اعلان کا وقت مقرر کر کے پھر گھر آئے اور آتے ہی سب کو آپا جان امت الرحمن کے نکاح کی مبارک باد دے دی۔سب حیران تھے نہ لڑکی نے لڑکا دیکھا نہ کسی اور نے نہ حالات اور طبائع سب آگاہی لیکن دالد صاحب اتنے خوش اور مطمئن اور خدا تعالیٰ کی حمد وثناء میں محو تھے کہ سبھی خوش اور مطمئن ہو گئے اور ایک