تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 551
۵۳۶ نے نہایت پیار اور محبت سے تیار کیے۔اور طباعت کا انتظام مکرم جناب محمد طفیل صاحب مدیر نقوش لاہور نے اپنے نقوش پر لیں میں کمال درجہ عقیدت کے ساتھ کیا۔اور خوبصورت پائیدار اور مضبوط جلد بندی کا اعزازہ لاہور کے مشہور جلد سازہ کو حاصل ہوا۔اس دفعہ تفسیر صغیر آرٹ پیپر پر شائع ہوئی۔اور جلد پرخوبصورت بلا شک کو بھی پڑھایا گیا تھا۔جس نے کتاب کو نہایت خوبصورت اور دیدہ زیب بنا دیا تھا۔پہلی کھیپ میں ستر نسخے میں اس وقت ربوہ پہنچے جب خلافت ثالثہ کے عہد مبارک کی پہلی مجلس مشاورت ۲۵ مارچ ۱۹۶۶ء کو شہر درج ہو رہی تھی۔چونکہ تغیر صغیر کے اس عکسی ایڈیشن کی کتابت اور بلاکوں کے بنوانے اور طباعت کا انتظام براه راست حضور کی نگرانی میں ہو رہا تھا۔اور حضور قدم قدم بہ کارکنان کی ہدایات و رہنمائی فرماتے رہے۔آپ کی توجہ اور دعا سے یہ ایڈیشن اتنا خوبصورت اورا علی شائع ہوا۔کہ حضور کو بہت ہی پسند آیا۔اور حسن نے اسے دیکھا وہ اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔حضور نے مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب مینیجنگ ڈائریکٹر ادارۃ المصنفین کو ارشاد فرمایا کہ مشاورت کے آغاز سے قبل ہال میں تغیر کے چند نسخے احباب جماعت کو دکھانے کے لیے مناسب مقام پر رکھ دیئے جائیں۔چنانچہ حضور کے ارشاد کی تعمیل میں سٹیج کے سامنے ایک ریک (RACK) پر ان کو اپنی جگہ پر رکھدیا گیا۔حضرت خلیفہ ایسیج کی اجتماعی دعا کے ساتھ مشاورت کا افتتاح عمل میں آیا۔جس کے معا بعد حضور نے افتتاحی خطاب کے شروع میں تفسیر صغیر کے شاندار نے عکسی ایڈیشن کی خوشخبری احباب کو دی اور جملہ مراحل طباعت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا۔یں احباب کو یہ بشارت دیتا ہوں کہ تفسیر صغیر جو نایاب تھی اور میں کے حصول کے لیے احباب کے دل تڑپتے تھے محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے شائع ہو گئی ہے اور اس وقت اس کے کچھ نمونے ہمارے سامنے ہیں چونکہ سب دوستوں کو اس کا دکھایا جانا اس وقت وقت بقیہ حاشیہ ۵۲ سے آگے) کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔چنانچہ آپ کی منظور می اور نمونہ جات کی پسندیدگی پر تغیر کی کتابت شروع ہوئی اور خلافت ثالثہ کے ابتدائی مبارک دور میں اختتام پذیہ ہوئی۔