تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 552 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 552

۵۳۷ طلب ہو گا۔اس لیے نمائندہ کراچی ،نمائندہ لاہور۔امیر صاحب علاقائی پنجاب اور بہاولپور ڈویژن اور سابق صوبہ سرحد کے امیر صاحب آگے تشریف لے آئیں وہ اسے خود بھی دیکھ لیں اور اپنے حلقہ میں بھی اسے دیکھا دیں۔ایک ایک کاپی اٹھا لیں اور دیکھ کر اس جگہ واپس رکھ دیں اور اس عرصہ میں لیکن اس کے متعلق بعض باتیں بتا دیتا ہوں۔بہ تغیر بلاک پر شائع ہوئی ہے کوشش یہ کی گئی ہے کہ اس میں کوئی غلطی باقی نہ رہ ہے لیکن انسان انسان ہی ہوتا ہے۔جو سکتا ہے کچھ غلطیاں اس میں رہ گئی ہوں۔چونکہ یہ بلاک پر چھپی ہے اور فی الحال آرٹ پیپر پر صرف دو ہزار چھپی ہے۔بقیہ تین ہزار چھپنے والی رہتی ہے جو اگلے ہینہ میں چھپ جائے گی انشاء اللہ۔اس لیے اگر کسی دوست کی نظر میں کوئی غلطی آئے تو ہمیں فوراً اطلاع دیں۔تا بعد میں جو تین ہزار چھپنی ہے اس میں سے یہ غلطی دور کر دی جائے : تغیر صغیر پر نظرثانی بھی کی گئی ہے۔لیکن نظر ثانی اس اصل کے ماتحت کی گئی ہے کہ جو ترجمہ حضرت مصلح موعود نے بڑی محنت اور توجہ سے کیا تھا وہ قائم رہے جب یہ پہلے شائع ہوئی تھی اس وقت حضور کو بہت جلدی تھی اور آپ کی خواہش تھی کہ کسی طرح یہ شائع ہو جائے۔اس لیے اس کی پروف ریڈنگ صحیح طور پر نہیں کی جا سکتی تھی۔اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ہمارے ملک کے کا تب اپنا یہ حق سمجھتے ہیں کہ جہاں مرضی ہو تبدیلی کر دیں یا کوئی چیز چھوڑنا چاہیں تو چھوڑ دیں۔چنانچہ تغیر صغیر کے پرانے ایڈیشنوں میں بعض آیات کے فقرات کا ترجمہ بھی رہ گیا تھا۔اب نظر ثانی کے بعد وہ ترجمہ بھی آگیا ہے۔اور یہ ترجمہ کرتے وقت اس بات کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ اگر حضور کا اپنا ترجمہ اس حصہ کا مل جائے تو وہی رکھا جائے۔یادہ فقرے جو قرآن کریم کی دوسری آیات میں آتے ہوں ان کے ترجمہ کو بے لیا جائے اور اپنی طرت سے کوئی بات زائد نہ کی جائے۔یا کا تب صاحب نے کہیں غلطی کی ہو تو اس کو دور کر دیا جائے یا اگر اس نے اپنی طرف سے کچھ زائد لکھ دیا ہو تو وہ زائد حصہ نہ رہے۔مثلاً قرآن کریم میں بے شمار جگہ خدا تعالیٰ کا اسم ذات اللہ آیا ہے ، اب جب ہم ترجمہ کریں گے تو اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی کوئی اور صفت نہیں نائیں گے۔مثلاً " تعالیٰ کا لفظ اس