تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 502 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 502

جماعت احمدیہ کے مرکز ربوہ میں آپ کی تشریف آوری کے موقع پر ہم اہل ربوہ نہایت خلوص ومحبت اور خوشی کے ساتھ آپ کی خدمت میں پر یہ مبارک پیش کرتے ہوئے آپ کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں۔جناب عالی ! ہمارے لیے یہ امر نہایت مسرت کا باعث ہے کہ آپ کی ذات گرامی ہمارے درمیان ایک ایسی تقریب میں رونق افروز ہے۔جو انڈونیشیا اور پاکستان جیسی دو عظیم الشان اور با و قارا سلامی مملکتوں کے باشندوں کے درمیان محبت اور دوستی کا بہت بڑا نشان اور اس کے آئندہ قیام اور مضبوطی کا ایک کامیاب ذریعہ ہے۔جناب والا ! آپ کی خدمت میں یہ مومن کر دینا یقینا مناسب ہوگا۔کہ آپ کی تشریف آوری ہمارے لیے انڈو نیشیا مینی مضبوط اور اس پسند سلطنت اور اس کے عوام کے لیے محبت کے ان جذبات کو اور زیادہ بڑھانے کا موجب ہوگی۔جو ہمارے دلوں میں پہلے سے موجود ہیں۔جناب والا کو علم ہوگا ه در بیدہ جماعت احمدیہ کا مرکز ہے۔جسے ہم جماعت احمدیہ کے افراد نے قیام پاکستان کے بعد اپنے مقدس امام کی نگرانی میں رضا کارانہ بنیادوں پر اپنی ہمت اور کوشش سے تعمیر کیا ہے۔اور اب سال کے اندر اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم ہر قسم کی روحانی دینی علمی اور سماجی سہولتوں سے متمتع ہو رہے ہیں اس وقت ہمارے درمیان ہمارے وہ بھائی ہیں جو انڈونیشیا کے علاوہ دوسرے ممالک مثلاً چین سیلون - بھارت - افغانستان - مشرقی و مغربی افریقہ۔سعودی عرب شام عدن - ترکی۔فلسطین۔ڈچ - گی آنا۔ٹرینی ڈاڈ۔امریکہ۔جرمنی۔اور یورپ کے کئی دوسرے علاقوں کے رہنے والے ہیں۔اور اب ہمارا حصہ اور جُز ہیں۔انڈو نیشیا سے ہمارے بیسیوں بھائی پہلے ہمارے مرکز قادیان میں اور اب نہ بوہ میں تعلیم دین کی عرض سے آتے ہیں۔اور ہمارے درمیان رہتے ہیں۔اور اب بھی موجود ہیں۔اسی طرح درجنوں افراد یہاں سے انڈو نیشیار گئے۔اور ابھی دہاں قیام پذیر ہیں۔اسلام کے گہرے مضبوط اور مقدس رشتہ کے علاوہ آپس کے یہ ذاتی تعلقات یقینا ایک ایسی کڑی ہے جو ہمیں ہمیشہ محبت اور اخوت کے انتہائی قیمتی اور قابل قدر رشتہ میں باندہ سے رکھے گی۔ہم ایک بار پھر آنجناب کا دلی خیر مقدم کرتے ہوئے آپ کے قابل تعظیم ملک۔آپ کے قابل احترام عوام اور آپ کی قابل احترام شخصیت کے لیے دعا کرتے ہیں۔کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ