تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 452 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 452

۴۳۷ ہوئے۔اور تھوڑی دیر میں ہی ایک بہت بڑا اجتماع ریلوے پلیٹ فارم پر جمع ہو گیا گاڑی کی دردانگی سے قبل حضور نے ہاتھ اٹھا کر دعا کرائی۔تمام دوستوں نے بھی ہاتھ اٹھائے اور دیر تک اپنے پیارے آتا کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لیے دعائیں کی جاتی رہیں۔، بجے شام حسب گاڑی حرکت میں آئی تو تمام پلیٹ فارم نعرہ ہائے تکبیر سے گونج اٹھا۔کئی مخلصین گاڑی کے ساتھ ساتھ دوڑتے ہوئے نعرہ ہائے تکبیر بلند کر تے جاتے تھے یہاں تک کہ گاڑی پلیٹ فارم کی حدود سے باہر نکل گئی۔اور دوست اپنے گھروں کو واپس تشریف لے گئے۔کراچی کینٹ - ڈرگ روڈ اور مالیر میں بھی سینکڑوں دوست الوداع کہنے کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے۔جنہوں نے اپنے اخلاص اور محبت کا قابل رشک مظاہرہ کیا۔کچھ ہدری عبداللہ خالص حسب معہ اپنی بیگم صاحبہ کے ڈرگ روڈ تک تشریف لائے۔اور حیدر آباد رات کو گیارہ بجے گاڑی پہنچی۔وہاں بھی تمام دوست حضور کے استقبال کے لیے موجود تھے۔احمد یہ اسٹیٹس سے بھی کئی معززین حضور کی زیارت سے مشرف ہونے کے لیے تشریف لائے ہوئے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ خدام الاحمدیہ حیدر آباد نے مکرم سید حضرت اللہ پاشا صاحب کی قیادت میں حضور کے دونوں طرف کے سفر میں راتوں کو جاگ کہ غیر معمولی خدمات سرانجام دی تھیں اور کراچی ! صادق آباد تک پہرہ کا انتظام کیا۔خانپور صبح آٹھ بجے گاڑی پہنچی جہاں مقامی جماعت حضور کے استقبال کے لیئے مو جود تھی۔نصیر احمد خالصا حب نے اس مبارک قافلہ کے لیے ناشتہ کا انتظام فرمایا۔راستہ میں لیاقت پور ، ڈیرہ نواب سمہ سٹہ۔بہاولپور۔لودھراں۔ملتان خانیوال عبدالعلیم شور کوٹ۔ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرہ اور لائل پور (فیصل آباد) کے سٹیشنوں پر دور دور سے جماعتیں استقبال کے لیے موجود تھیں۔دوپہر کا کھانا جماعت احمدیہ ملتان نے اور شام کا جماعت احمدیہ فیصل آباد کی طرف سے پیش کیا گیا ہے F گاڑی رات کو کراچی سے بخیریت۔اوہ پہنچی۔ربوہ کے مخلصین اپنی جان سے پیارے اور مقدس آقا کے خیر مقدم کی سعادت حاصل کرنے کے لیے پہلے سے اسٹیشن پر موجود تھے۔گاڑی ایک گھنٹہ له الفضل ۲۸ مارچ ۱۹۵۷ء ص 2