تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 227 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 227

۲۲۷ رات کے دس بجے آیا اور اس نے مجھے کہا کہ آپ نے یہ درست نہیں کیا کہ اپنی جماعت کے لوگوں کو ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے منع کر دیا ہے اگر آپ انہیں ہمارے پیچھے نمازہ پڑھنے کی اجازت دے دیں تو مسلمانوں میں اتحاد پیدا ہو جائے گا۔اور ان کی طاقت بڑھ جائے گی۔میں نے کہا مولوی صاحب یہ فرمائیے کہ آپ رات کے دس بجے میرے پاس آئے ہیں اس لیے کہ میں اگر احمدیوں کو آپ لوگوں کے پیچھے نمازیں پڑھنے کی اجازت دے دونگا تو ان کی طاقت بڑھ جائے گی ہم تو تھوڑے سے ہیں پھر ہمارے شامل ہونے سے آپ کی طاقت کیسے بڑھے گی بتائیے ہم تھوڑے ہیں یا نہیں۔کہنے لگا ہیں تو تھوڑے لیکن آپ تبلیغ بہت کرتے ہیں آپ اگر دوسرے مسلمانوں کے ساتھ مل جائیں تو ان کی طاقت بڑھ جائے گی میں نے کہا اگر ہم تبلیغ کرتے رہے اور وہ مسلمان دیے کے ویسے رہے تو اس سے مسلمانوں کو کیا تر قی مل جائے گی۔اور اگر ہم تھوڑے سے لوگوں نے ان کے اثر کو قبول کر لیا اور تبلیغ ترک کر دی تو جو فائدہ اس وقت اسلام کو پہنچ رہا ہے وہ بھی جاتا ہے گا آپ یہ دیکھیں کہ ہم بھی اپنی میں شامل تھے حضرت مرزا صاحب کے ماننے سے ہمارے اندر جوش پیدا ہوا اور ہم نے تبلیغ شروع کر دی ان کے اندر مل گئے تو ہمارا بھی جوش جاتا رہے گا۔اور اسلام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا اس پر وہ بے ساختہ کہنے لگا میں اپنی بات واپس لیتا ہوں۔آپ اپنے لوگوں کو ہمارے پیچھے بالکل نماز نہ پڑھنے دیں کیونکہ اگر انہوں نے عام مسلمانوں کے ساتھ نماز پڑھی تو وہ واقعہ میں خراب ہو جائیں گے اور ان کا اثر قبول کر لیں گے غرض قرآن کریم بتاتا ہے کہ اگر مسلمانوں میں سے ایک شخص بھی نظام دینی سے الگ ہو جائے تو سیم اس کے بدلہ میں مسلمانوں کو ایک قوم دیا کرتے ہیں اس آیت کے مطابق اگر واقعہ میں احمدی مرتد ہیں تو پانچ لاکھ احمدیوں کے مقابلہ میں ایک ارب غیر مسلم مسلمانوں میں شامل ہونا چاہیئے تھا۔یاکم از کم پچاس لاکھ غیر مسلم ان میں شامل ہونا چاہیئے تھا گر پچاس لاکھ تو جانے دو ان میں پانچ ہزار بھی نہیں آیا۔اور جو آیا ہے وہ بھی ہمارے ہاتھوں سے آیا ہے یعنی عیسائیوں اور مہندؤں میں سے جو لوگ مسلمان ہوئے ہیں وہ بھی ہم مرتدوں کے ذریعے ہی ہوئے ہیں حالانکہ خدا تعالے نے یہ کہا تھا کہ ہم ان کے بدلہ میں لائیں گے یہ نہیں کہا تھا کہ ان کے ہاتھوں سے لائیں گے لیکن واقعہ یہ ہوا کہ ان مرتدوں کے ذریعہ ہی اللہ تعالٰی دوسری قوموں سے لوگوں کو اسلام کی طرف لارہا ہے اور اگر جماعت احمدیہ کے افراد اپنے ایمانوں پر مضبوطی سے قائم رہے