تاریخ احمدیت (جلد 18)

by Other Authors

Page 146 of 846

تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 146

سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے خاندان کی وجاہت کو قائم کر نا چاہیے حالانکہ حضرت خلیفہ اول کو ہو عزت اور درجہ ملا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسّلام کے طفیل ملا ہے اب جو چیز آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طفیل ملی تھی وہ ان لوگوں کے نزدیک ان کے خاندان کی جائیداد بن گئی ہے یہ اب آپ لوگوں کا کام ہے۔کہ اپنی ساری زندگی آپ کے لائے ہوئے پیغام کی خدمت میں لگا دیں۔اور کوشش کریں کہ آپ کے بعد آپ کی اولاد پھر اس کی اولاد اور پھر اس کی اولاد بلکہ آپ کی آئندہ ہزاروں سال کی نسلیں اس کی خدمت میں لگی رہیں۔اور حضرت مسیح موعود علی السلام کی خلافت کو قائم رکھیں مجھ پر یہ بہتان لگا یا گیا ہے کہ۔گویا میں اپنے بعد اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا چاہتا ہوں۔یہ بالکل غلط ہے۔اگر میرا کوئی بیٹا ایسا خیال بھی دل میں لائے گا تو وہ اسی وقت احمدیت سے نکل جائے گا۔بلکہ میں جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ دعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ میری اولاد کو اس قسم کے وسوسوں سے پاک رکھے ایسا نہ ہو کہ اس پروپیگنڈا کی وجہ سے میرے کسی کمزور بچے کے دل میں خلافت کا خیال پیدا ہو جائے۔حضرت خلیفہ المسیح اوّل تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلام تھے ہیں سمجھتا ہوں کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام جوآ قا تھے اگر ان کی اولاد میں بھی کسی وقت یہ خیال پیدا ہو۔کہ وہ خلافت کو حاصل کریں۔تو وہ بھی تباہ ہو جائے گی۔کیونکہ یہ چیز منذ العالے نے اپنے قبضہ میں رکھی ہوئی ہے۔اور جو خدا تعالیٰ کے مال کو اپنے قبضہ میں لینا چاہتا ہے۔وہ چاہے کسی نبی کی اولاد ہو یا کسی خلیفہ کی۔وہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ کے گھر میں چوری نہیں ہو سکتی۔چوری اونی لوگوں کے گھروں میں ہوتی ہے۔اور قرآن کریم کہتا ہے :۔وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْخَلِفَتَهُمْ فِي الأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ر سورۃ النور آیت : ۵۶) سه روز نامه الفضل ربوه ۲۱ مارچ ۱۹۵۶ء مره را جتماع مجلس انصار الله مرکز بیه)