تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 139
۱۳۹ جماعت نے وہ کام کیا جس کی توفیق مخالفت ترین اخبار الفتح کے قول کے مطابق کسی بڑے سے بڑے اسلامی با دشاہ کو بھی آجتک نہیں مل سکی۔اب تم روزانہ پڑھتے ہو۔کہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز بڑھ رہی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو تم اور بھی ترقی کرد گئے۔اور اس وقت تمہار چندہ ۲۰ ,۲۵ لاکھ سالانہ نہیں ہو گا۔بلکہ کروڑ دو کروڑ پانچ کروڑ دس کروڑ۔بیس کروڑ پچاس کروڑ - ارب ، کھرب ، پدم بلکہ اس سے بھی بڑھ جائے گا۔اور پھر تم دنیا کے چپہ چپہ ہمیں اپنے مبلغ رکھ سکو گے۔انفرادی لحاظ سے تم اس وقت بھی غریب ہو گے لیکن اپنے فرض ادا کرنے کی وجہ سے ایک قوم ہونے کے لحاظ سے تم امریکہ سے بھی زیادہ مالدار ہو گئے۔دنیا میں ہر جگہ تمہارے مبلغ ہوں گے۔اور جتنے تمہارے مبلغ ہوں گے۔اتنے افسر دنیا کی کسی بڑی سے بڑی قوم کے بھی نہیں ہوں گے۔امریکہ کی فوج کے بھی اتنے افسر نہیں ہوں گے۔جیتنے تمہارے مبلغ ہوں گے۔اور یہ محض تمہارے ایمان اور اخلاص کی وجہ سے ہوگا۔اگر تم اپنے ایمان کو قائم رکھو گے تو تم اس دن کو دیکھ لو گے لے پچھلے مہینہ میں ہی میں نے ایک رڈیا دیکھا تھا کہ کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جود قفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اس کی عرض یہ ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کسی طرح آپ کے پیچھے پیچھے چلتی ہے یا جب آپ کسی خاص طرف نڑیں تو کسی سرعت کے ساتھ آپ کے ساتھ مڑتی ہے یا جب آپ اپنی منزل مقصود کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اسی منزل مقصود کو اختیار کر لیتی ہے " " الفضل در ستمبر ۱۹۵۶ء صل ) اب دیکھو یہ فتہ بھی جماعت کے لیے ایک آزمائش معنی لیکن بعض لوگ یہ دیکھ کر ڈر گئے تھی کہ اس میں حصہ لینے والے حضرت خلیفہ اول کے لڑکے ہیں۔انہوں نے اس بات پر غور نہ کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے نے بھی آپ کا انکار کیا تھا اور اس انکار کی وجہ سے وہ عذاب الہی سے بچ نہیں سکا۔پھر حضرت خلیفہ ایسیج اول کی اولاد کے اس فتنہ میں ملوث ہونے له الفضل ۲۴ ۱ اپریل ۱۹۵۷ دمت کالم ۲٫۱ را اجتماع خدام الاحمدیہ مرکز بیدم