تاریخ احمدیت (جلد 18) — Page 138
۱۳۸ مع رجيم مسئلہ خلافت پر اہم خطاب، یوم خلافت منانے کا ارشاد انتخاب خلافت کے نظام عمل کا اعلان، فتنہ پردازوں کی عبرتناک ناکامی حضرت مصلح موعود نے فتنہ منافقین کی پھلیاں توڑنے کے لیے خدام دانصار کے مرکز می اجتماعات منعقدہ اکتوبر میں بھی مسئلہ خلافت ہی کو اپنے خطاب کا نقطہ مرکز یہ بنایا۔اور منافقین کی ایسی قلعی کھولی کہ سُننے والے حیران و ششدر رہ گئے۔حضور نے اس موقع پر جو بصیرت افروز تقاریر فرمائی۔ان کے بعض ایمان پر د را قتباسات در ج ذیل کیسے جانتے ہیں۔ا " یہ خلافت کی ہی برکت ہے کہ تبلیغ اسلام کا وہ کام جو اس وقت دنیا میں اور کوئی جماعت نہیں کر رہی صرف جماعت احمدیہ کہ رہی ہے۔مصر کا ایک اخبار الفتح ہے ہے وہ ہماری جماعت کا سخت مخالف ہے۔مگر اس نے ایک دفعہ لکھا کہ جماعت احمدیہ کو بے شک ہم اسلام کا دشمن خیال کرتے ہیں۔لیکن اس وقت وہ تبلیغ اسلام کا جو کام کر رہی ہے گزشتہ تیرہ سو سال میں وہ کام بڑے بڑے اسلامی بادشاہوں کو بھی کرنے کی توفیق نہیں کی۔جماعت کا یہ کارنامہ محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اور تمہارے ایمانوں کی وجہ سے ہے۔آپ کی پیشنگوئیاں تھیں اور تمہارا ایمان تھا۔جب یہ دونوں مل گئے تو خدا تعالے کی برکتیں نازل ہونی شروع ہوئیں۔اور را مد الفتح ، قاہره ۲۰ جمادی الآخر مطابق ۲۲ اکتوبر ۱۳۳ رتفصیل کے لیے ملاحظہ ہو تاریخ احمدیت جلاد، مشرب