تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 514 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 514

لم الله (۳)۔سویڈن کے روزہ نامہ " آرہے تت“ نے لکھا:- گوٹن برگ صرف خدا تعالیٰ ہی انسانیت کے درپیش مسائل حل کر سکتا ہے۔اس ضمن میں تمام انسانی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔یہ ہیں وہ الفاظ جو جماعت احمدیہ کے روحانی سربراہ اعلی حضرت مرند ا ناصر احمد نے منگل دیکم اگست) کے روزہ مسجد ناصر گوٹن برگ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو q کرتے ہوئے فرمائے۔قرآن مجیدہ کی اشاعت کے لئے حضرت مرزا ناصر احمد نے عالمی سطح پر ایک موٹر مہم چلا رکھی ہے۔اس مہم کے تحت قرآن کا دنیا کی تمام زبانوں میں ترجمہ کر کے ہر ملک اور ہر قوم میں پھیلایا جائے گا۔حضرت مرزا ناصر احمد نے اپنے بیان میں یہ بھی فرمایا کہ انسانیت کی ہر نسل کے مسائل کا حل قرآن میں موجو د ہے " اخبار نے ان عنوانات کے تحت لکھا :- مسلمان خلیفہ کوٹن برگ میں " - " اہل سویڈن کی روحانی اقدار میں تنزل کے آثار " خیر کا متن۔گوٹن برگ - سویڈش لوگ اگر چه سخت محنتی انسان ہیں۔تاہم ان کی روحانی اوراخلاقی اقدار دن بدن انحطاط پذیر ہوتی جار ہی ہیں۔یہ بات گذشتہ منگل دیکم اگست کے روزہ ایک کروڑ احمدی مسلمانوں کے روحانی پیشوا حضرت مرزا ناصر احمد نے مسجد ناصر گوٹن برگ میں کہی آپ کی تشریف آوری کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں کی آسمانی کتاب قرآن مجید کی عالمی پیمانہ نیر اشاعت کی مہم کو تیز سے تیز تر کیا جائے۔اس جماعت نے قرآن مجید کا دنیا بھر میں بولی جانے والی تمام زبانوں میں تراجم شائع کرنے اور انہیں دنیا میں پھیلانے کا عزم کر رکھا ہے۔ایک سوال کے جواب میں آپ نے فرمایا میرا پیغام یہی ہے کہ اس وقت انسانیت کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا اصل اور حقیقی حل صرف اللہ تعالیٰ ہی عطا کر سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان مسائل کو حل کرنے کی آج تک جتنی انسانی کوششیں بھی کی گئیں وہ ایک ایک کر کے سب ناکام ثابت ہو چکی ہیں۔آپ نے فرمایا اس زمانہ میں انسانیت کو دو بڑے مسائل درپیش ہیں۔ان میں سے ایک مسئلہ کا تعلق دنیا کی بڑی اور چھوٹی قوموں کے مابین تعلقات کی پہنچ متعین کرنا ہے۔دوسرا مسئلہ انسانی حقوق کی تعیین سے تعلق رکھتا ہے۔آپ نے کیا اللہ تعالی نے قرآن کریم میں ہر نسل کے مسائل کا حل بیان کر دیا ہے جزیہ برائی