تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 507 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 507

۵۰۷ وہ اسے پاک صاف اور مظہر رکھیں۔اس میں پانی مہیا کہ ہیں اور ایسی تمام دیگر ضروریات بہم پہنچائیں جن کا موجود ہونا عبادت بجالانے کے لئے ضروری ہو۔دوم یہ کہ وہ مساجد میں ایسا ماحول پیدا کریں کہ جو لوگ ان میں عبادت کے لئے آئیں۔ان کا زندہ تعلق خدا تعالیٰ کے ساتھ قائم ہوتے ہیں مدد ملے۔SYMBOL حضور نے مزیدیہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں دو قسم کی مساجدہ کا ذکر کمر کے ان کے درمیان پائے جانے والے امتیاز کو واضح فرمایا ہے۔چنانچہ اس آیت کی رو جس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر ہو اور وہ لوگوں کا خدا تعالیٰ کے ساتھ نہ ندہ تعلق پیدا کر نے والی ہو د حقیقی مسجد ہے۔برخلاف اس کے وہ مسجد جس کی بنیاد ظلم کی راہ سے لوگوں کو EXPLOIT کرنے پر ہو۔اور بناء بریں تقوی اللہ سے یکسر خالی ہو۔وہ حقیقی مسجد نہیں ہے حقیقی مسجد ایک عظیم نشان کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک پیغام کی حامل ہوتی ہے۔اور وہ یہ کہ سب لوگ خدا کی نگاہ میں برابر ہیں اور سب اس کے فرمانبردار اور عبادت گزار بندے بن کر اس سے زندہ تعلق قائم کر سکتے ہیں اور اس کے افضال و انعامات کے مورد بن سکتے ہیں۔اور یہ کہ انہیں ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے۔خطبہ کے بعد حضور نے جمعہ کی نمانہ پڑھائی۔اس طرح سویڈن کی سب سے پہلی مسجد کا مبارک افتتاح عمل میں آگیا۔اس کا افتتاح عمل میں آنے کی دیر تھی کہ گوٹن برگ ریڈیو نے حضور کے خطبہ جمعہ ، نماز جمعہ اور مسجد کے افتتاح کی خبر نشر کرنے کے علاوہ اس میں دی جانے والی اذان نشر کی۔یہ خبر وقفہ وقفہ سے بار بار نشر ہوتی رہی۔اور اذان کی آواز بھی ریڈیو کے ذریعہ پورے شہر میں بار بار کو سختی رہی۔اس طرح بفضل اللہ تعالیٰ پورے شہر میں مسجد کے افتتاح کا چھہ چا ہونے لگا۔اور لوگ بڑی تعداد میں اسے دیکھنے کی غرض سے آنے لگے۔رات گئے تک لوگوں کا تانتا بندھا رہا ہے سویڈن کے چالیس سے زیادہ اخباروں نے مسجد کے افتتاح کے پریس میں چرچا متعلق بڑی بڑی تصاویر اور بہت تفصیلی خبر بی شائع کیں۔نیز عیسائی حلقوں نے تبصروں کی شکل میں رو عمل کا اظہار بھی کیا۔چند اخباروں کے اقتباسات کا آزاد 1964 تلخیص روزنامه الفضل ۳۰ اکتوبر تا ۸ / نومبر ۶۸۵