تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 508 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 508

ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے :- (1) - گوٹن برگ سے شائع ہونے والے اخبار VASTRA FRULUNDA نے اپنے ۲۶ اگست کے شمارہ میں پیغمبر اسلام محمد کے نام کی عظمت کے قیام کی خاطر مر وقار افتتاح" کے جلی عنوان اور حضور ایدہ اللہ کے پریس کا نفرنس سے خطاب کی نہایت نمایاں تصویر کے تحت پانچ کالموں میں پھیلی ہوئی جو بہت تفصیلی خبر شائع کی اس میں اُس نے افتتاح کے دیگر کو الف کے علاوہ یہ بھی لکھا کہ۔۔۔۔۔۔خلیفہ مرزا ناصر احمد نے اپنی دلکش اور سریلی آواز میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔اس خوبصورت مسجد میں جمع ہونے اور اس سے دلی طور پر وابستہ رہنے کا یہ مقصد ہے کہ ہم خدا کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر کے اس دنیا میں کامیاب زندگی گزار سکیں۔ہم یہاں اپنے آپ کو اس قابل بنائیں گے کہ ہمیں اپنے پیدا کرنے والے کی رضا حاصل ہو۔جب ہم ایک نیک مقصد کی خاطر دلی اخلاص کے ساتھ مجاہدہ کرتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں خداتعالی کا پیار ہمیں حاصل ہوتا ہے۔آپ نے فرمایا جب ہمیں خداتعالی کا پیار حاصل ہو جائے اور ہم اس میں ہو کہ زندگی بسر کرتے لگیں تو اس کا پیار ہمیں نوع انسان کے ساتھ بھی محبت کا سلوک روا رکھنے پر ابھارتا ہے اور ہم نوع انسان کو محبت کا پیغام پہنچائے بغیر رہ ہی نہیں سکتے۔(۲) گوٹن برگ سے شائع ہونے والے لوتھرن چھپا کے مذہبی آرگن نے اپنے ۳ ستمبر شاید کے شمارہ میں لکھا:۔KYRKOCH FOLK پچھلے دنوں گوٹن برگ میں سویڈن کی سب سے پہلی مسجد کا افتتاح عمل میں آیا ہے مسجد کے منصویر کو بروئے کار لانے کا سہرا اسلام کی ایک تبلیغی تحریک یعنی جماعت احمدیہ کے سر ہے۔مسجد کا افتتاح اس جماعت کے سربراہ خلیفہ آسیح نے فرمایا اور اس میں بہت سے مسلمانوں نے شرکت کی۔اگلے سال قرآن کا سویڈش زبان میں ترجمہ شائع کیا جائے گا۔پروگرام یہ ہے کہ آئندہ سولہ سال میں دنیا کی تمام زبانوں میں قرآن کے تراجم دستیاب ہو سکیں۔پہلے جس بات کو کوئی بھی تسلیم کرتے کے لئے تیار نہ تھا۔اب وہ وقوع پذیر ہو رہی ہے۔اسلام وہ پہلا مذ ہر نہیں ہے جس نے اپنی تعلیم کو له روزنامه الفضل - ار دسمبر ۱۹۹۶ سه جلسه سالانه نمبر صت