تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 450 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 450

۴۵۰ بڑے بادشاہ بھی نہیں کر سکے تھے۔کہتے ہیں ایک شخص نے موت کے وقت اپنے سب بیٹوں کو بلایا اور جھاڑو منگوا کر کہا اس جھاڑو میں سے ایک تنکا نکال کر توڑو۔انہوں نے اس تنکے کو بڑی آسانی سے توڑ دیا۔اس کے بعد اُس نے انہیں جھاڑو دیا اور کہا کہ اُسے توڑو مگر اُن سے نہ ٹوٹا۔اس پر اُس نے کہا میرے بیٹو! تم نے دیکھا کہ ایک ایک تنکا ذاتی طور پر کوئی قوت نہیں رکھتا۔تم نے اسے ایک انگلی کے دباؤ سے ہی توڑ دیا۔لیکن جھاڑو کو توڑنا تمہارے لئے مشکل ہو گیا۔اسی طرح اگر تم متفرق ہو گئے تودنیا کی ہر طاقت تمہیں تباہ کر سکتی ہے لیکن اگر تم اکٹھے اور متفق رہے تو تم محفوظ اور مطمئین ر ہوگے۔اسی طرح یہ خلافت اور تنظیم کی ہی برکت ہے کہ جماعت نے متعدد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کر دیئے۔ورنہ جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا مالدار نہیں جو ان تراجم میں سے ایک ترجمہ بھی شائع کروا سکتا ہے (لم) - " تم جو چاہو کر لو۔لیکن یاد رکھو وہ دن آنے والا ہے جب احمدیت کے کاموں میں حصہ لینے والے بڑی بڑی عزتیں پائیں گے لیکن ان لوگوں کی اولادوں کو جو اس وقت جماعتی کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے۔دھتکار دیا جائے گا۔جب انگلستان اور امریکہ ایسی بڑی بڑی حکومتیں مشورہ کے لئے اپنے نمائندے بھیجیں گی اور وہ اُسے اپنے لئے موجب عزبات خیال کریں گئے اس وقت ان لوگوں کی اولاد کہے گی کہ ہمیں بھی مشورہ میں شریک کہ وہ لیکن کہنے والا انہیں کہے گا کہ جاؤ تمہارے باپ دادوں نے اس مشورہ کو اپنے وقت میں رہ کر دیا تھا اور جماعتی کاموں کی انہوں نے پرواہ نہیں کی تھی۔اس لئے تمہیں بھی اس مشورہ میں شریک نہیں کیا جا سکتا۔پس اس غفلت کو دور کرو۔اور اپنے اندر یہ احساس پیدا کرو کہ جو شخص سلسلہ کی کسی میٹنگ میں شامل ہوتا ہے۔اس پر اس قدر انعام ہوتا ہے کہ امریکہ کی کونسل کی ممبری بھی اُس کے سامنے پہنچ ہے۔اور اُسے سو خرچ کر کے بھی اس میٹنگ میں شامل ہونا چاہیے۔اگر وہ اس میٹنگ میں رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۷ و ۱۳۳۵ صفحه ۲۰۴