تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 394
۳۹۴ بنا کر اس نے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی لیکن جب میں نے مجبور کیا تو اس نے کیا دھوئی کے بعد بہاء اللہ نے اپنی ایک بیوی کو بہن قرار دے دیا تھا۔میں نے کہا کہ جب اسے بچپن سے غیب کا علم تھا اور وہ جانتا تھا کہ یہ چیز نا جائز ہونے والی ہے تو اُس نے یہ کھیل کھیلا کیوں۔آخر اس تماشا کی ضرورت کیا تھی۔پھر تمہارا یہ کہنا بھی درست نہیں کہ اس نے اپنی ایک بیوی کو بہن قرار دے دیا تھا۔کیونکہ اگر اس نے اپنی ایک بیوی کو بہن قرار دے دیا تھا تو اس بہن کے ہاں بہاء اللہ سے اولاد کیوں ہوئی محمد علی جو بہاء اللہ کا دوسرا نا ئب تھا۔اس کی دوسری بیوی ہی سے تھا۔میں نے کہا تم محمد علی ہی سے پوچھ لو کیا وہ دوسری بیوی سے نہیں، اس وقت وہ زندہ تھا۔اور میں نے اس عورت کو بتایا تھا کہ میں انگلستان آتا ہوا اسے مل کر آیا ہوں۔اس پر اس عورت نے کہا ہاں آپ کی بات درست ہے کہ محمد علی دوسری بیوی سے ہی پیدا ہوا تھا۔اور دعوئی کے بعد پیدا ہوا تھا لیکن پھر بھی یہ بات قابل اعتراض نہیں کیونکہ وہ دوسری بیوی سے شادی دعوئی سے قبل کر چکے تھے۔میں نے کہا اگر دھوئی کے بعد بھی اس کے ہاں اولاد ہوئی ہے تو وہ ہیں تو نہ ہوئی۔امریکن عورت زیادہ معقول تھی بیری اس گفتگو پر وہ کھڑی ہو گئی اور کہنے لگی کہ اگر یہ بات ہے تو پھر میں مسلمان ہوں۔بہائی نہیں ہوں۔بفرض قرآن کریم کے متعلق یہ کہنا کہ وہ فیل ہو گیا ہے ایک بالکل جھوٹا دعوئی ہے۔ان کا یہ دعولی تب سچا سمجھا جا سکتا تھا جب بہائی لوگ اس میں سے پندرہ نہیں باتیں ایسی نکال کر پیش کرتے جن پر عمل نہ ہو سکتا یا بہائیت کی تعلیم میں سے پندرہ نہیں باتیں ایسی دکھاتے جو قرآن کریم میں موجود نہ ہو ئیں۔اور اس کی تعلیم سے بہتر ہوتیں یا بہاء اللہ کے دعوئی کے بعد کوئی حکومت ایسی قائم ہوتی جو بہائیت کی تعلیم پر عمل کرتی مگر حالت یہ ہے کہ جس قرآن کے متعلق بہائی لوگ کہتے ہیں کہ وہ فیل ہو چکا ہے اس کی تعلیم پر گل کرنے والوں کو تو چند سال کے بعد ہی حکومت مل گئی تھی اور پھر انہوں نے سینکڑوں سال تک دنیا پر حکمرانی کی اور بہائیوں کو ابھی تک اتنی توفیق بھی نہیں ملی کہ وہ اپنا بیت العدل ہی بنا سکیں۔جس طرح ہمارے ہاں بیت المال ہے۔بہائیوں کے ہاں بیت العدل ہوتا ہے۔انہوں نے مقامی طور پر تو بیت العدل بنایا ہے لیکن وہ ابھی تک عالمی بیت العدل کا قیام عمل میں نہیں لا سکے اور اب وہ علی الاعلان اس بات کا اظہار کرتے رہتے ہیں کہ ان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ فرہ ابھی تک عالمی بیت العدل نہیں بنا سکے پھر قرآن کریم کہاں فیل ہوا۔قرآن کریم کی تعلیم اپیل کرنے والوں