تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 395 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 395

۳۹۵ نے نہ تو صرف ماضی میں سینکڑوں سال تک حکومت کی ہے بلکہ اب بھی پاکستان نے اسلامی دستور مرتب کر لیا ہے۔پس قرآن کریم نہ فیل ہوا ہے نہ آئندہ کبھی فیل ہو گا، بلکہ یہ قیامت تک قبیل نہیں ہوگا۔زمین بدل سکتی ہے آسمان بدل سکتا ہے۔ایک قوم کی جگہ دوسری قوم آسکتی ہے۔ایک حکومت مٹے تو اس کی جگہ دوسری حکومت آسکتی ہے ، زبانیں مٹ سکتی ہیں لیکن قرآن کریم کبھی فیل نہیں ہو سکتا۔یہ خدا تعالیٰ کا نازل کردہ قانون ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ فیل ہو گیا ہے وہ جھوٹ ہوتا ہے اور ہم اب بھی اسے چیلنج کرتے ہیں کہ وہ قرآن کریم کے چند ایسے احکام پیش کرے جو نا قابل عمل ہوں یا وہ کچھ باتمیں ایسی پیش کرے جو نہایت مفید اور اعلی درجہ کی تعلیمات پرمشتمل ہوں اور بہائیت میں ہوں ، قرآن کریم میں نہ ہوں ے : حضرت مصلح موعود کا پیغامہ جماعت احدثر ضلع دیر و نازیخان کا سالانہ جلسه جماعت احمد ڈیرہ غازیخان کے نام ۱۶ - ۱۷ - ۱۸ر فروری شیر کومنعقد ہوا۔اس " موقع پر سید نا حضرت مصلح موعود کا حسب ذیل روح پرور پیغام مولوی عبد الرحمن صاحب مبشر امیر جماعت نے افتتاحی اجلاس میں بھی پڑھ کر سنایا اور جلسے کے دوسرے ایام میں بھی ہر روز یہ مبارک پیغام تقاریر شروع ہونے سے قبل پڑھا جاتا رہا۔یہ پیغام حضور انور نے فیض محمد خالصاحب گورنمنٹ کالج ڈیرہ غازیخان کی درخواست پر رقم فرمایا تھا۔جس نے سامعین کے قلب و دماغ پر نہایت گہرا اثر ڈالا اور ان کے اندر اخلاص اور ایمان کی ایک نئی روح پھونکنے کا موجب بنا :- " ایک طالب علم نے مجھ سے درخواست کی ہے کہ میں ڈیرہ غازیخان کے طلبہ کے لیئے کوئی پیغام بھیجوں۔کیونکہ اس نیک خواہش کو ٹھکرانا تقویٰ کے خلاف ہے۔میں مندرجہ ذیل پیغام اس جلسہ کے لئے بھجواتا ہوں " " اے حاضرین جلسہ ! سب سے پہلے تو میں آپ کو وہ پیغام پہنچاتا ہوں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کے حکم کے ساتھ پہنچایا اور میں پہنچانے کا حکم نے لے روز نامه المفضل ربوه ۲۶ فروری ۱۹۵۶ء صفحه ۰۵۱۳