تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 240 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 240

۲۴۰ میں ہی آپ کو حضرت مسیح موعود علی اسلام کی زیارت کرنے اور حضور کے ارشادات سننے اور ذہن نشین کرنے کا موقع ملا۔اس طرح آپ کو مسیح محمد تی کے صحابہ میںشمولیت کی سعادت نصیب ہوئی اور پھر بڑے ہو کہ آپ نے اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی تمام زندگی خدمت اسلام میں بسر کی۔آپ اُن ممتاز اور نامور مخلصین میں سے تھے جنہوں نے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد خلافت ثانیہ کے ابتدائی ایام میں اپنی زندگی خدمت اسلام کے لئے وقف کی اور پھر وفات کے وقت تک اپنے اس عہد کو نہایت درجه اخلاص ، ثابت قدمی اور استقلال کے ساتھ اس شان اور خوبی سے نبھایا کہ جس پر آنے والی نسلیں فخر کر یں گی۔آپ نے آٹھ سال تک انگلستان میں تبلیغ حق کا فریضہ ادا کر کے سرزمین مغرب میں السلام کا یول یا نا کیا اور اس طرح خدمت اسلام کی اعلیٰ مثال قائم کی مسجد فضل لندن حس کا سنگ بنیاد سید نا حضر مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی نے وار اکتوبر ۱۹۲۳ ء کو اپنے دست مبارک سے رکھا تھا۔آپ کے ہی دوران قیام میں تعمیر کے مراحل میں سے گذر کر پا یہ تکمیل کو پہنچی اور پھر آپ کے ہی زمانہ قیام میں ۳ اکتوتیر اد کو اس کا افتتاح ہوا۔انگلستان میں پہلی مسجد اپنی زیر نگرانی تعمیر کرانے اور پھر اہل مغرب کی سعید روحوں کو حلقہ بگوش اسلام کرکے اس مسجد کو آباد رکھنے کی سعادت آپ کے حصہ میں آتی پہلے سے مقدر تھی سه این سعادت بزور باند و نیست تا نه ببخشد خدائے بخشنده جب ۱۹ ء میں سید نا حضرت مصلح موعود تبلیغی اغراض کے تحت انگلستان تشریف لے گئے تو آپ کو وہاں حضور کی معیت میں جانے کا شرف حاصل ہوا بحضور کے واپس تشریف لے آنے کے بعد آپ انگلستان متن کے مبلغ انچارج اور امام مسجد لندن کی حیثیت سے وہیں مقیم رہے، اور نہایت کامیابی کے ساتھ فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد ۲۲ اکتوبر 19ء کو واپس تشریف لائے حضور کے ارشاد کی تعمیل میں آپ ۱۲ فروری میں دوبارہ انگلستان تشریف لے گئے۔اور وہاں پانچ سال تک تبلیغ اسلام کا فریضہ ادا کرنے کے بعد 19 نومبر ۱۹۳۵ء کو قادیان تشریف لائے۔آپ نے وہاں اپنے دوران قیام میں اس خوش اسلوبی سے تبلیغ کا فریضہ ادا کیا کہ انگلستان کے علمی طبقے میں اسلام کا خوب چرچا ہوا۔اور بالخصوص وہاں کا پریس اسلام اور بادی اسلام صلے اللہ علیہ وسلم کے اذکار مقدس سے گونج اُٹھا، انگلستان سے واپس آنے کے بعد آپ صدر انجمن میں مختلف عہدوں پر فائز رہ کر خدمات سلسلہ بجا لاتے رہے ، ایک لمبا عرصہ آپ کو حضور کے پرائیویٹ سکتے