تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 7 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 7

کی پہلی کمیٹی بنائیں نمائندوں پر اور دوسری میں مشتمل تھی۔مجلس مشاورت کا دوسرا اجلاس ۸- اپریل بعد دوپہر دو بجر حضرت مصلح موعود کا پیغام چالیس منٹ پر شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد جو حضرت ماسٹر فقیر اللہ صاحب نے کی صدر مجلس نے سب سے پہلے لمبی دعا کرائی اور پھر حضرت مصلح موعود کا وہ تازہ پیغام نمائندگان کو پڑھ کر سنایا جو حضور نے کراچی سے خاص طور پر اس موقع کے لئے ارسال فرمایا تھا۔اس قیمتی پیغام کا انتون درج ذیل ہے :- اعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ هو الن نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكريم سامير خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ احباب جماعت احمدیہ ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ پہلی بات تو میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ شوری میری غیر حاضری میں آرہی ہے۔پہلے سال میں بوجہ زخم کے شوری میں پورا حصہ نہیں لے سکا اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مشق کروا دی مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ ابھی آپ لوگوں میں اتنی طاقت نہیں پیدا ہوئی کہ میری غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داری پر پورا کام کر سکیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسی طاقت بھی پیدا کر دے اور مجھے بھی ایسی صحت بخشے کہ آپ سے مل کر اسلام کی فتح کی بنیادیں رکھ سکوں۔جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے پچھلے چند دنوں سے میری طبیعت زیادہ خراب ہونے لگ گئی تھی مگر دو دنوں سے پھر بحالی کی طرف قدم جلدی جلدی اُٹھ رہا ہے چنانچہ اس وقت بھی کہ میں یہ پیغام لکھوا رہا ہوں میں مکرہ میں ٹہل رہا ہوں اور میرے قدم آسانی کے ساتھ چل رہے ہیں۔پہلے جو بیماری کے حملہ کے بعد دماغ خالی خالی معلوم ہوتا تھا کل سے وقفہ وقفہ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بھی نیک تغیر پیدا ہورہا ہے اور میں بعض اوقات محسوس کرتا ہوں کہ میں سوچ سکتا ہوں اور پچھلے