تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 109 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 109

1-9 جتنی جلدی ممکن ہو سکا کسی مرکزی علاقے میں ایک موزوں قطعہ زمین خریدنے کا انتظام کرے گی۔یہ قطعہ زمین قبرستان کے طور پر ان لوگوں کے لئے مخصوص ہو گا جو " الوصیت" میں بیان کردہ شرائط اور ان قواعد کے مطابق جو امام جماعت احمدیہ اور صدر انجمن اور تحریک جدید کی طرف سے نافذ ہوں۔وصیت کریں گے۔مجھے یقین ہے کہ ریاست ہائے متحدہ میں ایک دفعہ جاری ہونے کے بعد یہ سکیم انشاء اللہ تقویت حاصل کرے گی۔اور رفته رفتہ تمہارے ہزار نہیں بلکہ لاکھوں ہم وطن اس میں شامل ہو جائیں گے اور اس طرح ان لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا جو اپنی مسائی اور آمدنیوں اور جائیدادوں کا ایک معقول حصہ الوصیت " کے اغراض و مقاصد کے لئے وقف کریں گے۔جوں جوں ایسے مخلص اور خدائی احمدیوں کی تعداد بڑھے گی۔اس امر کی ضرورت محسوس ہوگی کہ ملک کے مختلف حقوں میں ایسے ہی قبرستان قائم کئے جائیں۔چنانچہ حسب ضرورت مختلف اوقات میں ایسے قبرستانوں کا قیام عمل میں آتا رہے گا۔ایسی وصیت کردہ جائیداد سے اس کی فروخت یا چندہ جات سے جو آمدنی ہو اس کو حسب ذیل طریق پر خرچ کیا جائے۔(الف)۔اس آمدنی کا نصف حصہ مرکزی اداروں کو چلانے اور دنیا بھرمیں اشاعت اسلام کا کام کرنے کے لئے صدر انجمن احمدیہ کو ارسال کیا جائے گا اس میں امریکہ بھی شامل ہوگا۔کیونکہ امریکہ میں ابھی لیے عرصے تک اسلام کے ایسے خادموں کی ضرورت محسوس ہوتی رہے گی جو خاص طور پر مرکز کے تربیت یافتہ ہوں وہ مرکزی ادارے جن کے ذمہ اشاعت اسلام کا کام ہے صدر انجمین احمدیہ اور تحریک جدید ہیں۔دنیا کے مختلف حصوں میں تبلیغ اسلام کی عرض سے مذکورہ بالا آمدنی کا جو حصہ مرکزہ میں ارسال کیا جائے گا اسے امام جماعت احمدیہ کی ان ہدایات کے مطابق جو وقتاً فوقتاً جاری کریں گے ان دونوں اداروں میں تقسیم کیا جائے گا۔(ب) - آمدنی کے باقی نصف حصے میں سے تین چوتھائی رقم ریاست ہائے متحدہ میں تبلیغ اسلام پر خرچ کی جائے گی باقی کی پوتھائی رقم ہمارے غریب اور پسماندہ بھائیوں