تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 108 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 108

۱۰۸ برادرم خلیل احمد صاحب ناصر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے الوصیت کا جلد از جلد ترجمہ کر کے آپ سب میں اسے تقسیم کرا دیں۔مجھے یقین ہے کہ اس دستاویز کا مطالعہ کرنے کے بعد آپ میں سے ہر ایک میں یہ شدید خواہش پیدا ہوگی کہ وہ بھی اس عظیم الشان تحریک میں جو اس میں بیان کی گئی ہے اور جو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے نہایت درجہ اہمیت کی حامل ہے شامل ہونے کی سعادت حاصل کرے۔اس دستاویز کا مطالعہ کرنے پر آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ اس میں جو سکیم بیان کی گئی ہے۔اس کے مطابق جماعت کے ہر اس فرد سے جو اس میں حصہ لینا چاہتا ہے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی جائیداد کے دسویں حصہ یا جائیداد کی قیمت کے دسویں حصہ کے برابر نقد رقم بحق صدر انجمن احمد یہ وصیت کرے یا اگر اس کی کوئی قابل ذکر جائیداد نہ ہو تو وہ اپنی زندگی میں اپنی ہفتہ وار یا ماہوار آمد کا دسواں حصہ اشاعت اسلام اور انسانی فلاح و بہبود کی خاطر صدر انجمن احمدیہ کو ادا کرتا رہے یہ ضروری ہے کہ اس تحریر میں جو جائیداد کی وصیت کے طور پر لکھی جائے یا جس کے ذریعہ چندہ وصیت کی ادائیگی کا وعدہ کیا جائے۔یہ امر بالصراحت مذکور ہو کہ جائیداد کی وصیت یا چندہ وصیت کی ادائیگی ان میں سے جو بھی صورت ہو ہر قسم کی شرائط اور پابندیوں سے آزاد ہو گی۔اور موصی یا اس کے وارث یا اس کے مقرر کردہ منصرم وصیت کر دہ جائیداد یا آمدنی کے مصرف یا خرچ پر کوئی اعتراض نہ کر سکیں گے۔صدر انجمن احمدیہ یا کوئی اور با اختیار ادارہ جو اس سلسلہ میں قائم کیا جائے اس تحریک کے اعراض و مقاصد کے تحت جائیداد یا وصول شده چندہ جات کو خرچ کرنے کا پوری طرح مجازہ ہوگا۔بہ تمام و کمال اور بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس دستا ویزہ کا عظیم الشان مقصد اور اس کی اعراض آپ لوگوں کو معلوم ہو جائیں گی تاہم یکی برادرم خلیل احمد صاحب ناصر کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس بات کا انتظام کریں کہ آپ کے مختلف مراکز میں سلسلہ کے نمائندے " الوصیت" کا مقصد اور اس کی اعراض تفصیل کے ساتھ آپ لوگوں کو سمجھا دیں۔" الوصیت " کے منشاء کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جماعت احمدیہ