تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 89
چودھری اسد اللہ خانصاحب نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے خدام کو مناسب ہدایات دیں جن علاقوں میں خدام نے امدادی کام کیا ہے۔ان میں سلطانپورہ ، شاد باغ ، وسن پورہ ، اور احاطہ تھانیدار سنت نگر اور راج گڑھ کے علاقے شامل ہیں۔(۲) - " مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی امدادی پارٹیوں نے آج بھی مختلف سنٹروں میں سیلاب زدگان کی امداد کا کام جاری رکھا۔ایک پارٹی نے محکمہ سول ڈیفنس کے ریسکیو آنس میں ایمر جنسی سروس کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور سارا دن اُن کے ماتحت کام کرتے رہے مجلس کے سلطانپورہ سنٹر کے خدام کوٹ خواجہ سعید، مندر کالو رام ، مڑھی شیر سنگھ اور بھگت پورہ میں پانی کو عبور کرتے ہوئے گئے اور تین صد افراد کو طبی امداد بہم پہنچائی اور اس کے علاوہ کچا گوشت بھی تقسیم کیا گیا۔شاہدرہ سینٹر کے خدام ڈھیر کر دل ، جاوا، در گا ہی گل ، گورنمنٹ رائٹس فارم کا شاہ کاکو گئے اور تقریبا ڈیڑھ صد افراد کو کونین کے ٹیکے لگائے گئے۔قصور کے سینٹر میں کام کرنے والے خدام قصور، بنگلہ جان ، گنڈا سنگھ وہاں ، میرن نامدار والا ، بازید پور کھریر اور جھوڑا میں گئے اور بعض جگہ ۱۷ میل تک پیدل پانی میں سفر کیا اور سیلاب زدگان تک پہنچے اور انہیں ہر قسم کی امداد پہنچائی گئی ہے۔A (۳) - " لاہور ۱۰ر اکتوبر - آج بھی مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی تین پارٹیاں مختلف جگہوں پر امدادی کام میں مصروف رہیں۔سلطان پورہ ریلیف سینٹر سے شادہ باغ ، مصری شاہ ، وسن پورہ اور تاج پورہ کے علاقوں کو طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔مستورات کی ایک جماعت نے شاہدرہ اور اس کے ملحقہ علاقے میں 4 استحق افراد میں ہار جات اور ایک سو مریضوں میں دوائیں تقسیم کیں اس علاقہ میں خدام کے ایک وفد نے بھی دیا سلائی اور موم بتیاں تقسیم کیں۔ربوہ سے خدام الاحمدیہ کا ۱۷ افراد پرشتمل ایک قافلہ آج گیارہ بجے شاہدرہ پہنچ گیا ہے۔نے ہلال پاکستان لاہور ۱۸ اکتوبر ۵ء سے " ہلال پاکستان، لاہور ۱۹ اکتوبر ۱۹۵۵ سے " ہلال پاکستان ۲۱ اکتوبر ۹۵۵له