تاریخ احمدیت (جلد 17)

by Other Authors

Page 88 of 578

تاریخ احمدیت (جلد 17) — Page 88

AA کھل جانے اور ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے دو کاریں پانی میں پھنس گئیں جنہیں خدام نے مل کر بڑی تگ و دو سے باہر نکال له " (۳) " مجلس خدام الاحمدیہ لاہور کی اماری پارٹیوں نے آج مختلف مراکز میں سیلاب ہوگان کی امداد کی ایک پارٹی نے محکمہ ڈیفنس شہری کے ریسکیو آفس میں ایمر جنسی سروس کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور سارا دن ان کے ماتحت کام کرتے رہے مجلس کے سلطانپورہ مراکز کے خدام کوٹ خواجہ سعید ، مندر کالو رام ، مڑھی شیر سنگھ اور بھگت پورہ میں پانی عبور کرتے ہوئے گئے اور تین سو افراد کو امداد بہم پہنچائی اور اس کے علاوہ کچا گوشت بھی تقسیم کیا گیا ہے۔(1) - لاہور - ۱۶ اکتوبر مجلس خدام الاحمدیہ ہلال پاکستان " لاہور نے اپنی امدادی سرگرمیاں اور بھی وسیع کردی ہیں۔آج مجلس کی ایک پارٹی سیلاب زدگان کی امداد کے لئے قصور روانہ ہو گئی یہ پارٹی اپنے ساتھ ادویات ، پار چات اور اشیاء خوردنی مصیبت زدگان میں تقسیم کے لئے لے گئی ہے اس کے علاوہ مجلس کی آٹھ پارٹیاں لاہور کے مختلف حصوں میں امدادی کام کرتی رہیں۔کوشن نگر کے علاقہ میں چودھری محمد اشرف انچارج تھانہ پورانی انار کلی کی نگرانی میں ۲۱ خدام کی ایک پارٹی نے گلیوں اور سٹرکوں میں صفائی کا کام کیا۔ڈاکٹر خان صاحب وزیر اعلیٰ مغربی پاکستان نے بھی خدام کے کام کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر عبدالرحمن صاحب مو گا کی زیر قیادت طبی امدادی پارٹیاں بھی مختلف علاقوں میں ادویات تقسیم کرتی رہیں ، شاہدرہ ٹھٹھہ ابوالخیر، بیگم کوٹ اور نواحی بستیوں میں ۱۵۰ افراد کو کو مین کے ٹیکے اور ۵۰۰ افراد میں ادویات تقسیم کی گئیں۔علاوہ ازیں محکمہ ڈیفنس انیٹی ملیریا اور پولیس کی نگرانی میں خدام، ادویات کی تقسیم شہر کی صفائی اور پار چات تقسیم کرنے میں مصروف رہے۔امیر جماعت احمدیہ لاہور ے اخبار احسان کا ہور، ار اکتوبر 2ء کے اخبار احسان کا ہوں۔۱۹ اکتوبر ۱۹۵۵