تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 616 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 616

18 السم الله الرحمن الرحيم نَحْمَدُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيهِ الہ دین بلڈ نگ سکندر آباد دکن (بھارت ) ۲۵ ؍ مارچ ۱۹۵۴ء مخدومی و مکرمی السلام عليكم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاته :- آپ کا رجسٹر ڈ ککتوب محمولہ فوٹو خان قلات ملا - جَزَاكُمُ اللهُ اَحْسَنُ الْجَزَاء - اسی میں میری ایک روایت کے متعلق بھی حضرت نے دریافت فرمایا ہے جواباً عرض ہے ۱۸۹۸ء کے موسم سرما کی بات ہے کہ میں نے حضرت امیرالمؤمنین کے متعلق ایک رڈیا دیکھی۔آپ تو اس وقت بچے ہی تھے۔رڈیا یہ تھی کہ آپ ایک نہایت شاندار شاہانہ لباس پہنے ہوئے ہیں اور آپ کے ساتھ حضرت میر محمد اسحق یہ بھی اعلیٰ درجہ کے لباس میں ہیں۔اُن کے لباس میں ایسا امتیاز تھا کہ وہ گویا سپہ سالار ہیں۔اس کے بعد مجھے ایک کاغذ دکھا یا گیا جس پر اوپر سے نیچے تک ایک ایک سطر میں یہ الفاظ درج تھے :- نظام الملا پولیٹیکل ایڈوائزر وہ دن آگئے " ان الفاظ میں سے آخری وہ دن آگئے " سے متعلق میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہ اُس الہام کی تشریح ہے جو حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کا براہین میں درج ہے۔" THE DAYS WILL COME When God will come With His Army۔" یہ فجر کی نماز کے بعد کا واقعہ ہے۔اُن دنوں حضرت اقدس اکثر نماز فجر کے بعد تشریف فرما ہوتے کوئی تازہ العام یا رڈیا ہوتی تو سناتے۔بعض لوگ اپنی خواب سناتے اور کبھی آپ مناسب وقت تقریر فرماتے۔