تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 617
A میں جب یہ رویا سنا چکا تو حضرت اقدس نے معاً (میرے آخری الفاظ ختم ہوتے ہی ) بڑے جوش سے فرمایا دعا کرو اور آپ نے بڑی لمبی دعا کی۔اور فرمایا دئیں آپ کے بیان کو قریب ترین الفاظ میں بیان کرتا ہوں ممکن ہے کچھ کم و بیش ہو مگر مفہوم بالکل یہی ہے ) :- میں نے بھی محمود کے متعلق بعض خواب دیکھے ہیں اور الہامات بھی ہیں جو اپنے وقت پر پورے ہونگے۔میں نے ایک مرتبہ دیکھا کہ اس کا نام مسجد پر لکھا ہوا ہے اور ایک مرتبہ سرخی سے اس کا نام لکھا ہوا دیکھا۔ایک مرتبہ اس کے کپڑوں پر خون کے دھتے یا چھینٹے دیکھے۔فرما یا خوابوں کی تعبیر اپنے وقت پر ہوتی ہے جو لوگ بڑے ہوتے ہیں۔ان کے دشمن بھی بہت ہوتے ہیں اس لیے میں نے دعا کی ہے کہ ہر امر برکات کا موجب ہو۔یہ کہ کر آپ تشریف لے گئے۔مجھے یہ تو یاد نہیں آتا کہ اخبار میں شائع ہوا یا نہیں مگر میں نے اپنی رؤیا اپنی نوٹ بک میں درج کی تھی اور حضرت کا ارشاد بھی۔یہ تو اصل واقعہ ہے۔مجھے پر اپنی اس رڈیا کی بناء پر یہ یقین تھا کہ یہ کوئی عظیم الشان وجود ہو گا اور اس کی مخالفت ہوگی اور یہ وہم کبھی کم نہ ہوا کہ آپ پر قاتلانہ حملہ ہو گا اس خیال کا اظہار عام طور پر میں نے نہیں کیا اس لیے کہ مختلف مذاق کے لوگ ہوتے ہیں اور بعض اوقات غلط نتائج پیدا کرتے ہیں لیکن میں مخفی طور پر آپ کی نگرانی کرتا رہا ، چنانچہ جب آپ شکار کو جانے لگے تو تنہا چلے جاتے تھے۔مجھے محسوس ہوا کہ دیہاتی جاہل ہوتے ہیں ایسا نہ ہو کوئی بلا وجہ حملہ کر دے یا آپ کو سخت سست کہدے میں نے اور مفتی فضل رحمن مرحوم نے اس اندیشہ کی بناء پر فیصلہ کیا کہ ہم کو ساتھ جانا چاہئیے تنہا نہ جائیں اور ہم نے عرض کر کے اجازت لے لی۔یہ حضرت خلیفہ اول کا عہد خلافت تھا، اس کے بعد جب آپ خلیفہ ہوئے i