تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 585 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 585

۵۵۹ اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ کاش ! آپ کے سوا کسی اور مسلمان لیڈر کو ایسے پاکیزہ خیالات اور ہمدردی اسلام کے جذبہ کے اظہار کا موقع ملتا۔خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ باوجود ناسازی طبع کے حضور نے لنڈن میں مبلغین اسلام کی کانفرنسی اپنی صدارت میں منعقد فرما کر تبلیغ و اشاعت اسلام کے متعلق مفید اور کار آمد مشورے دیئے اور یورپ کے موجودہ حالات کو خود مشاہدہ کر کے یورپ و امریکہ میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے اہم فیصلے فرمائے اور اس طرح اللہ تعالے نے حضور کو اپنے نیک ارادہ کو عملی جامہ پہنانے کی توفیق سیخشی۔ہم یقین رکھتے ہیں کہ حضور کا جہاد عظیم عنقریب اپنے شیریں پھل لائے گا۔اور دنیا جلد ہی مغرب سے آفتاب اسلام کو پوری آب و تاب سے طلوع ہوتے دیکھ لے گی وَاللهُ يَفْعَلُ مَا یرید سیدنا حضور کے سفر یورپ سے پاکستان میں بخیر و عافیت واپسی جہاں ہمارے دلوں میں مسرت و شادمانی کے جذبات موجزن کرنے کا باعث بنی ہے وہاں ہم مہجور درویشان کی یہ تمنا بھی شدت اختیار کر گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے کرَآدُكَ إِلَى مَعَادِ کا وعدہ جلد پورا کرے اور حضور پر نور اپنی عظمت اور جلالت شان کے ساتھ تخت گاو رسول میں واپس تشریف لا کہ رونق افروز ہوں اور الدار مسیح موعود علی السلام پھر امن است در مکان محبت سرائے ما " کا منظر پیش کرے وَمَا ذَالِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيز آخر میں ہم خاکساران حضور کی خدمت عالیہ میں مودبانہ عرض کرتے ہیں کہ حضور ہمارے لئے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا کے ماتحت قادیان میں رہتے اور خدمت دین و مقام تار مقدسہ بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ایسا بیچ بنائے جس کے ذریعہ سے نہ صرف ہند سوتان میں بلکہ تمام دنیا میں اسلام اور احمدیت کے شاندار درخت پیدا ہوں اور ہمیں ہر قسم کی کشتیوں کو تاہیوں اور گناہوں سے بچائے اور مقامات مقدسہ کی اور ہماری ہر طرح سے حفاظت فرما کے آمین حضور کی خدمت اقدس میں یہ بھی گزارش ہے کہ اگرچہ یہ ایڈریس درویشان قادیان کی طرف سے ہے اور بوجہ وقت کی قلت کے دوسری ہندوستانی جماعتوں کو اس میں با قاعدہ شمولیت کے لئے اطلاع نہیں دی جا سکی لیکن مرکزہ قادیان سے وابستہ جمیلہ احباب جماعت احمدیہ ہندوستان حضور کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت میں کسی طرح ہم سے کم نہیں اور وہ ان جذبات