تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 584 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 584

۵۵۸ کی تشویشناک بیماری اور دور دراز سفر کی وجہ سے ہمارے سب کے دل غم اور فکر سے بھرے ہوئے تھے اور اس دوران میں ہم محسن حقیقی اور شانی مطلق خدا کے حضور آپ کے لئے دردمندانہ دعاؤں میں مصروف رہے یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ اس نے جماعت پر جو ابھی کمزور اور ناتوان ہے۔بالخصوص اور بنی نوع انسان پر بالعموم رحم فرماتے ہوئے حضور کو صحت عطا فرما کر جلد واپس تشریف لانے کی توفیق بخشی۔الحمد للہ۔سید نا حضور کا یہ سفر جہاں اور بہت سے فیوض وبرکات کا موجب ہوا ہے وہاں اس سفر میں حضور کے دوبارہ ورود دمشق سے ایک دفعہ پھر آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی پوری ہوئی ہے۔نیز علاوہ اور پشگوئیوں کے نواب سید صدر الدین رئیس ریاست بڑودہ کا آج سے چالیں بیالیس سال پیشتر کا خواب لفظی طور پر پورا ہوا ہے جو رسالہ " صوفی " میں شائع شدہ ہے۔جس میں انہوں نے دیکھا تھا کہ۔ایک صاحب مقر جہاز کی تیاری میں مصروف ہیں اور فرماتے ہیں کہ یورپ جاتا ہوں۔علاج کرتا ہے۔اور میرا نام عمر بن الخطاب ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ اس نے جس طرح حضور کے پہلے سفروں کو با برکت کیا۔اور ان کو اسلام اور احمدیت کی ترقی کا باعث بنایا اسی طرح با وجود علالت طبع کے حضور کا یہ سفر بھی ہر طرح سے مفید اور با برکت ثابت ہوا جس میں حضور کو علاوہ یورپ کے ماہرڈاکٹروں سے اپنی علالت کے متعلق طبی مشورہ حاصل کرنے کے مغرب کے تثلیت کدوں میں اسلامی توحید ورسالت کی تبلیغ کو وسیع کرنے کے لئے انتظام کا موقعہ ملا۔اور اہل یورپ کے کانوں میں ایک دفعہ پھر حضور کی آواز گونجی میری طرف چلے آئیں طبیب روحانی کہ ان کے دردوں دکھوں کیلئے طبیب ہوں میں امامنا إحضور نے اس سفر میں روانہ ہوتے وقت اعلان فرمایا تھا کہ میں یورپ میں جا کر تیلیغ اسلام کو وسیع کرنے کے لئے ہر موقع تجاویز د انتظامات کروں گا۔اور قصہ زمین بر سر زمین طے کروں گا حضور کے اس اعلان کو ہندوستان اور پاکستان کے کئی اخبارات و رسائل نے نقل کیا۔"