تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 518 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 518

لريد اس پیغام کی اشاعت پر بنگال کے ربوہ میں مقیم احباب ربوہ میں نسیم بنگالیوں کا اخلاص کلمہ کی طرف سے حضور کی خدمت میں حسب ذیل مکتوب پہنچا۔۔۔جس کے لفظ لفظ سے صحبت ٹپکتی تھی :- بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى على رسوله الكريم وَ عَلى عَبْدِ المَسيح الموعود امامنا و مطاعنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم ورحمة الله و بركانه۔ہم ربوہ میں مقیم بنگالی اہالیان کو جاعت بنگال کے نام حضور پر نور کے درد بھرے پیغام کو پڑھ کو سخت صدمہ پہنچا۔زیادہ صدمہ ہمیں اس وجہ سے بھی ہوا کہ بنگال کے بعض ایسے افراد سے جو جماعت کے لئے اخلاص رکھنے والے سمجھے جاتے تھے ایسی نازیبا حرکت سرزد ہوئی جو سب کے لئے مقام عبرت ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کو محفوظ رکھے اور اطاعت میں کامل بنائے (آمین یا رب العالمین)۔ہم ان لوگوں سے جو جماعت کے لئے فتنہ کا موجب بنے ہیں خواہ وہ کتنے ہی اثر و رسوخ رکھتے والے ہوں ان کے اس طرز عمل پر اظہار نفرت کرتے ہیں اور حضور کو اپنی وفاداری کا پورا یقین دلاتے ہیں کہ حضور کے مہر ارشاد پر چلتے ہوئے ہر ایسے فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں حضور پیر نور سے ہماری مودبانہ گذارش ہے کہ اس دور افتادہ جماعت پر جس کا اکثر حصہ مرکز میں آکر حضور کے فیوض سے بذات خود مستفیض نہیں ہو سکتا اور ہمیں یقین ہے کہ ان کے اخلاص اور صدق دوقا میں کوئی کمی نہیں ہے اور باوجود بعض کوتاہ بین افراد سے ایسی فتنہ پر در حرکت سرزد ہونے کے حضور کے اونی اشارہ پر لبیک کہنے کے لئے تیار ہیں حضور پر نور پدرانہ رحم فرما کر دعا فرمائیں کہ اللہ تعالے ان کو اور ہمیں ہدایت کی راہ پر چلائے اور خلافت کے حقیقی منصب کو سمجھتے ہوئے اس کی برکات سے ہمیشہ اور پورا پورا مستفیض ہونے کی توفیق بخشے۔اللہ تعالے احضور کے اس سفر یورپ کو بابرکت فرمائے اور صحت کاملہ کے ساتھ جلد واپس لائے اور حضور نے اپنے پیغام میں بنگال سے جن بدلیوں کو دور کرنے کا ذکر فرمایا ہے اللہ تعالے وہ دن بہت جلد لائے جب حضور واپس تشریف لا کر اپنے اس نیک و با برکت ارادہ کو پورا فرمائیں اور بنگال بدیوں