تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 517 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 517

پس میں اس امید کے ساتھ جماعت احمدیہ بنگال کے نام یہ خط ارسال کر رہا ہوں کہ اگر وہ اپنے مرکز اور اپنے خلیفہ سے محبت رکھتے ہیں تو وہ کسی قسم کا شک کئے بغیر حتمی طور پر ان سے اپنا تعلق منقطع کر لیں گے ان سے کسی قسم کا کوئی واسطہ نہ رکھیں گے اور پورے وثوق کے ساتھ اُن کے خیالات کی تردید کریں گے اگر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے صحت عطا کر دی تو میں انشاء اللہ بنگال سے اس بدی کو مٹانے کی پوری کوشش کروں گا لیکن اگر اللہ تعالے کا منشاء کچھ اور ہے تو پھر بھی وہ تم سے ایسا ہی سلوک کرے گا جیسا سلوک تم میرے ساتھ روا رکھو گے یہ میرا کام نہیں ہے کہ میں اپنی عزت کا بدلہ لوں یہ خدا کا کام ہے۔اگر نہیں جھوٹا ہوں تو پھر تمہیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں اور اگر میں اس دنیا میں خدا کا بر حق نمائندہ ہوں تو پھر اس لعنت سے ڈرو جو تمہارا پیچھا کرتی چلی آرہی ہے اپنے قدموں پر نگاہ رکھو ایسا نہ ہو کہ احمدیت پر سے تمہارا لفظی ایمان بھی جاتا رہے اللہ تعالے یقینا احمدیت کی حفاظت کرے گا وہ قادر و توانا ایسے لوگوں کو آگے لائے گا جو ہوں گے تو تم ہی میں سے لیکن وہ قربانیوں میں تم سے بہت آگے ہوں گے۔اور اس طرح ان کی قربانیوں کے ذریعہ احمدیت اور زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم ہوگی۔احمدیت کی ترقی کا انحصار نہ مجسٹریٹوں پر ہے اور نہ سب رجسٹراروں پر اور ان میں سے کوئی بھی نہیں جو اللہ تعالے کی گرفت سے باہر ہو نہ وہ جو ڈیٹی کے عہدے پر فائز ہوں اور نہ وہ جو سب رجسٹرار ہوں۔میں نہیں کہتا ہوں کہ تم خدائی سزا کا انتظار کرو میں جانتا ہوں کہ وہ آرہی ہے آسمانوں والا خدا میرے ساتھ ہے اس لئے مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ خدائی فیصلے کا انتظار کرو اور پھر حقی کو پہنچانو میں تم سے صرف یہ کہتا ہوں کہ خدا میرے ساتھ ہے اور جو کوئی بھی میرے خلاف اٹھتا ہے وہ یقینا خدا کی طرف سے سزا پائے گا اور اس کا اور اس کی پارٹی کا اثر و رسوخ اسے خدا کے غضب سے نہیں بچا سکے گا تمہارے لئے ابھی غور وفکر سے کام لینے اور خدائی منشاء کو جو قرآن میں مذکور ہے سمجھنے کا موقع ہے اگر تم وقت پر ایسا نہیں کروگے تو پھر تمہاری تباہی تمہارے سروں پر منڈلا رہی ہے۔مرز البشير الدين محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی و مصلح موجود " مالیر کراچی کے روز نامہ الفضل یوه ۲۱ اپریل ۶۱۹۵۵ ص۲