تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 510
مردم ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے اور وہ خزانہ دعا کا ہے ہم نے ہمیشہ اس سے پہاڑ اڑتے اور سمندر خشک ہوتے دیکھے ہیں اس خزانہ کو مضبوطی سے پکڑو اور ہاتھ سے جانے نہ دو ورنہ اس کی مثال ایسی ہوگی جیسی کسی کو سونے کی کان ملے اور وہ اسے چھوڑ کر سمندر کے کنارے کوڑیاں چھننے کے لئے چلا جائے۔۔۔اللہ تعالے آپ کا حامی و ناصر ہو۔اور ہر حالت میں اور ہر موقعہ پر اور ہر زمانہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ہوتے ۱۹ اپریل ۱۹۵۷ء کو حضور نے نہ صرف پیغام دیا بلکہ اپنے قلم مبارک سے اپنی صحت کے متعلق ایک ضروری نوٹ بھی تحریر فرمایا۔دونوں کا متن درج ذیل ہے :- ☑ أعود يا ملعومين الشَّيْطَنِ الرَّحِيم نواں پیغام بنو اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ بسم الله الرحمن الرحيم۔نَحْمَدُهُ وَنَتَلَى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمُ مورخه ۱۹ر اپریل 1909) هو الله خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران ! السلام علیکم ورحمتہ اللہ و بر کانته سامير آب انشاء اللہ چند دن میں ہم یورپ روانہ ہونے والے ہیں اور ممکن ہے کہ جب یہ مضمون شائع ہو تو روانہ ہو چکے ہوں یا روانہ ہونے والے ہوں مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض مفسد اور شر پسند لوگ یہ مشہور کر رہے ہیں کہ گویا میرا بیوی بچوں کو ساتھ لے کر جانا یہ مفہوم رکھتا ہے کہ گویا میرے نزدیک ربوہ خدانخواستہ اب تباہ ہونے والا ہے۔جو احمدی یا غیر احمد کی یہ خیال رکھتا ہے وہ خود تباہ ہو نیوالا ہے۔ربوہ تباہ ہونے والا نہیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ اللہ تعالے ایسے شہراتی لوگوں کو ذلیل اور رسوا کر دے گا، اور وہ اس تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے جس تباہی کی انہوں نے ربوہ اور اس کے رہنے والوں کے متعلق خیر دی تھی۔اس نظارہ کو دیکھنے کے بعد کہ قادیان کی تمام آبادی کو میں سبحفاظت نکال کر لے گیا۔اور کئی سال تک بے سامانی میں ان کے کھانے پینے کا سامان کیا اور سینکڑوں احمدیوں کی لاکھوں روپے کی امانتیں محفاظت اُن کے گھروں تک پہنچا دیں اور یہ دیکھتے ہوئے کہ باوجود ہر قسم کی مخالفت کے اور کلتی ہے سامانی کے میں نے ہزاروں آدمیوں کو ربوہ میں بہا دیا اور کالج اور اسکول بھی بنوا دیئے اور زنانہ کالج بھی بنوا دیا جو قادیان میں نہیں تھا اور سختہ دفتر بھی بنوا دئیے جو قادیان میں نہیں تھے۔اور خدا کے له روزنامه الفضل ربوه ۲۰ را بپریل ۱۹۵۵ ۲