تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 511 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 511

فضل سے سختہ جامعہ المیثمرین بھی بن رہا ہے ان تمام باتوں کو دیکھنے کے بعد اگر کوئی احمدی یہ خیال کرتا ہے کہ میں ربوہ چھوڑ کر بھاگ گیا ہوں اور ربوہ تباہ ہونے والا ہے تو اس بدبخت کو کوئی زمینی طاقت نہیں بچا سکتی کیونکہ جس نے خدا تعالٰی کو دیکھ کر انکار کیا اس کے دل میں ایمان اور دماغ میں عقل کوئی شخص نہیں پیدا کر سکتا۔میں جب انسان ہوں تو بیماری سے بالا نہیں اور جب میں ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جس کے متعلق چھ سات چوٹی کے ڈاکٹروں نے کہا ہے جو احمدی نہیں تھے کہ یہ محنت شاقہ کا نتیجہ ہے بلکہ ایک ڈاکٹر نے تو یہ بھی کہا کہ اگر میرا ایس چلتا تو میں دو سال پہلے ان کو پکڑ کو نکال دیتا کہ کیوں انہوں نے جبرا آپ کو کام سے نہیں روکا۔پس ان منافقین کے اعتراضوں کا یہ مطلب ہے کہ اگر کوئی خلیفہ محنت کرتے کرتے بیمار ہو جائے تو اس کو یہ بھی اجازت نہیں کہ وہ علاج کے لئے باہر جائے۔اور اگر وہ باہر جائے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ وہ جماعت کو چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔اگر ان خبیثوں کے احتراق میں کوئی صداقت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ خلافت ایک لعنت ہے۔مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ میرے با ہر علاج کرانے سے مجھے کوئی فائدہ ہو گا یا نہیں مگر مجھے اس بات کا یقینی علم ہے کہ جن منافق احمدیوں کے دل میں ایسا خیال گذرا ہے اُن کے گھروں کو خدا تعالے برباد کر کے چھوڑے گا اور ربوہ کی موجودگی اور ترقی میں اپنے گھروں کو برباد ہوتے دیکھیں گے۔میں نے کبھی خدائی کا دعوئی نہیں کیا کہ میں خواہ کتنی محنت تم لوگوں کے لئے کر وں نہ میں تیار ہونگا نہ مجھے صلاح کی ضرورت ہوگی مجھے پہلے تو بیماری کے حملہ کی شدت کی وجہ سے یہ بھی یاد نہیں رہا تھا کہ بیماری کا حملہ کسی طرح ہوا اور کسی دن ہوا۔بعد میں لوگوں سے باتیں کرنے سے مجھے پتہ لگا کہ یہ حملہ ہفتہ کے دن ہوا تھا اور عور توں میں درس قرآن دینے کے بعد ہوا تھا پس میرا تصور صرف یہ ہے کہ میں نے باوجود کمزور اور بیمار ہونے کے تمہاری بیویوں اور لڑکیوں کو خدا کا کلام سنایا۔اگر میرا قصور یہی ہے کہ جیسا کہ ظاہر ہے تو سمجھ لو کہ اس اعتراض کے بدلہ میں خدا تعالیٰ کی بے حد نصرت مجھے ملے گی اور خدا تعالے کا بے حد غضب ایسے معترضین پر نازل ہوگا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ میں سارے کارکن نکال کر اپنے ساتھ لے جا رہا ہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ دو ڈاکٹر میرے ساتھ جا رہے ہیں لیکن ایک مزید ڈاکٹر کو ربوہ کے کام کے لئے میں نے