تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 458
ہو سکے گی۔۔۔۔۔اسی طرح دوسری کمپنی جوار دو لٹریچر کیلئے قائم ہوتی ہے انہوں نے بھی اس سال بہت سی کتا بیں شائع کی ہیں۔ایک تو نبیوں کا سردار رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی زندگی کے حالات ہیں۔در اصل میری کتاب دیباچہ تفسیر القرآن انگریزی “ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جولا لف تھی اس کا یہ اردو ترجمہ ہے اور اس کا نام انہوں نے نبیوں کا سردار " رکھا ہے۔یہ ۳۲۰ صفحہ کی کتاب ہے۔۔۔۔۔اسی طرح اس کمپنی کی طرف سے اس سال " اسلامی اصول کی فلاسفی " " سیر دھانی " مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ " "رسالہ حج " اور رسالہ معیار شناخت انبیاء یہ چھ کتابیں شائع کی ہیں۔" اسلامی اصول کی فلاسفی مدت سے نہیں مل رہی تھی۔یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ کتاب بڑی مبارک ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کا لوگوں کے دلوں پر بڑا اچھا اثر پڑتا ہے سیر روحانی " میری تقریروں کا مجموعہ ہے۔ایک حصہ اس کا پہلے شائع ہوا تھا جس میں میری پہلی تقریر تھی۔اب تک گیارہ عنوانات پر تقریریں ہو چکی ہیں۔بہر حال جو پہلی تقریر تھی وہ تو شائع ہو گئی تھی لیکن آپ میں نے فیصلہ کیا کہ الگ الگ تقریریں شائع کرنا ٹھیک نہیں۔تین جلدوں میں سب مضمون شائع کر دیا جائے سو اس جلد میں میری پہلی تقریر کو شامل کر کے جو الگ شائع ہو چکی تھی۔دو سال کی تقریریں مزید بر آن شامل کر دی گئی ہیں اور اب یہ جلد ۳۲۷ صفحہ کی ہو گئی ہے۔اگلے سال انشاء اللہ اس کی دوسری جلد شائع کر دی جائے گی۔مصالح سب موجود ہے۔پھر جب یہ تقریریں ختم ہو جائیں گی تو تیسری جلد شائع ہو جائے گی۔مسئلہ وحی دنبوت کے متعلق اسلامی نظریہ " وہ بیان ہے جو انکوائری کمیشن کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور ان کے کہنے پر سوالات کا جواب لکھا گیا تھا۔۔۔۔۔پس یہ کتا بیں ہیں جن کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ان کے علاوہ کچھ کتابیں سید محمد سعید صاحب سلیم نے شائع کی ہیں۔ان میں سے بھی بعض ایسی ہیں جو اصل میں سلسلہ کی طرف سے لکھوائی گئی ہیں بہر حال وہ کتا ہیں یہ ہیں :- قادیانی مسئلہ کا جواب۔مودودی صاحب کے بیان پر صدر انجمن احمدیہ کا تبصره دری بھی ہائیکورٹ کے کہتے پر لکھا گیا ؟ محاسن کلام محمود اور مسلمان عورت کی بلند شان۔۔۔۔۔i