تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 443 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 443

۴۲۳ اختتام پذیر ہوا اور ممبران و قد نائیجیریا میں سہ روزہ قیام کے بعد گولڈ کوسٹ (فانا) کی طرف روانہ ہو گیا + مکرم نسیم سیفی صاحب اس واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :۔احمد یہ جماعت کو مغربی افریقہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسی عظیم الشان کامیابی نصیب ہوئی ہے کہ اس نے دوسرے مسلمانوں کے دلوں میں بھی ایک امید کی شعاع پیدا کر دی ہے ان کے بعض افراد کے دل میں بھی یہ جذبہ موجزن ہو گیا ہے کہ مغربی افریقہ میں اسلام کی چلتی گاڑی کو ہاتھ لگا ہی دینا چاہیئے۔چنانچہ اس جذبہ کے ماتحت مشرقی افریقہ کے پاکستانی اور مہندوستانی مسلمانوں کا ایک وفد سیٹھ کریم جی کی قیادت میں نائیجیریا پہنچا۔اگرچہ ٹروتھ " TRUTH جمعہ کے روز شائع ہوتا تھا لیکن ان کی آمد کے پیش نظر اور ان کو خوش آمدید کہنے کے لئے میں نے اس ہفتہ پرچہ بدہ ہی کے روز شائع کر دیا۔کیونکہ وہ اس دن لیگوس پہنچ رہے تھے۔کثیر تعداد میں مسلمان ہوائی اور پر پہنچے ہوئے تھے کہیں بھی اس استقبال میں کسی سے پیچھے نہ تھا۔مجھے تو ہمیشہ یہ خواہش رہی تھی کہ دوسرے مسلمان بھی آگے آئیں اور جس قدر بھی اور جیسی رنگ میں بھی ممکن ہو اسلام کی خدمت کر کے احمدیہ جماعت کا ہاتھ بٹائیں۔چنانچہ میں نے اس وفد کے لیگوس پہنچنے پر ان کے استقبال کے لئے اپنا اخبار ٹروتھ جس کے پہلے صفحہ کی سب سے بڑی خبر اس وفد کی آمد تھی پیش کیا۔و قد ہوائی اڈہ سے سیدھا میگوس کے مقامی حاکم DBA ADELE I کے محل پہنچا، وہاں ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی اور اس کے بعد انہیں ان کی جائے رہائش پر لے جایا گیا۔شام کے وقت لیگوس کے تمام مفتقد مسلمان ان سے ملاقات کے لئے مدعو تھے محسن اتفاق دیکھئے کہ جب لیگوس کے مسلمانوں کی طرف سے انہیں ایڈریس (غیر رسمی، پیش کیا جانے لگا یا یوں کہئے کہ جب لگوس کے مسلمانوں کا تعارف کرایا جانے لگا تو مقرر نے نصف گھنٹہ تک احمد یہ جماعت ہی کی مساعی کو پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ کسی طرح احمد یہ جماعت کے نائیجیریا میں قیام سے قبل عام مسلمانوں کی سماجی حالت بد سے بد تر ہوتی چلی جارہی تھی۔اپنے آپ کو مسلمان کہلانا کاری دارد والا معاملہ تھا کیونکہ نے روزنامہ الفضل ریوه ٣ اخاء ١٣٣٣ میش ۳ اکتوبر ۲۳۶۱۹۹۶ سے غیر مطبوعہ سوانح -۔