تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 429 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 429

ادر نواب صاحب مرحوم کے کاروبار چہ اُن کے یعنی دباؤ کا مزید کوئی اندیشہ نہ تھا حضرت مصلح موعود نے سیٹھ عبد الله الا دین صاحب کو لکھا۔" اس رمضان میں خصوصیت سے آپ کے لئے اور احمد بھائی کے لئے دعائیں کرتا رہا ہوں۔۔۔۔احمد بھائی کے لئے اب مناسب تو یہی ہے کہ جب وہ نظام والا بہت ٹوٹ گیا ہے تو اب وہ مخفی بیعت کو ترک کر کے ظاہر ہو جائیں آخر اللہ تعالیٰ نے ان کے ہمجولی والے ثبت کو تو توڑ دیا ہے اب تو اُن کو خدا کی راہ سے ہی عزت ملے گی اور جس طرح ان کے اندر اخلاص پایا جاتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ اگر وہ یہ قدم اٹھائیں تو گو انہیں مزید قربانیاں کرنی پڑیں گی مگر دین دونیا کی برکات بھی بہت ملیں گی مگر چونکہ اُن کے دل پر دنیا کی محبت کا رنگ ابھی ہے اس لئے میں زور نہیں دیا کہ رہا سہا تعلق بھی کمزور نہ پڑ جائے اور اللہ تعالے سے ہی دعا کرتا ہوں کہ وہ اُن کو قیمت بخشے والسلام۔خاکسار مرزا محمود احمد نواب صاحب کے مخفی بیعت کے بارے میں حال ہی میں چو ہدری صاحب دسر محمد ظفراللہ خا نصاب سے لاہور میں گفتگو ہوئی تو انہوں نے فرمایا :- مجھے نواب صاحب ریعنی قبلہ سیٹھ صاحب کے بھائی ) کی متقی بیعت کا علم تھا میں نے اُن سے کہا کہ آپ اپنی بیعت کا اعلانیہ اظہار کیوں نہیں کرتے تو نواب صاحب نے جواب دیا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اگر اس کی نگاہ میں میرا ایسا کرنا بہتر ہے تو مجھے ہمت دے اس پر میں نے پوچھا کہ جب آپ فراخی رزق کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں تو کیا اس وقت بھی یہ شرط لگاتے ہیں کہ اسے اللہ اگر تو میرے لئے فراخی کہ رزق کو بہتر جانتا ہے تو فراخی عطا کر انہوں نے کہا نہیں اس پر اس موقعہ پر تو میں بلا شرط دعا کرتا ہوں یہ کہہ کر وہ خاموش ہو گئے ؟