تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 192 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 192

۱۸۲ کی کوٹھی بیت الظفر آپ ہی کی زیر نگرانی تیار ہوئی تھی۔آپ کچھ عرصہ تک قادیان میں بلڈنگ کنٹریکٹر کے طور پر دیگر احباب کے مکانات بھی تعمیر کراتے رہے۔حضرت خلیفہ اول ہو نے آپ کے کام سے خوش ہو کر تحریر فرمایا :- قاضی صاحب ! السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ ملکہ، پانی خوب نکلا ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر اور اُس کے بعد آپ کی محنت پر جزاك الله احسن الجزاء۔یہ دل سے دعا ہے اللہ تعالیٰ قبول کرے۔والسلام نور الدین ۱۲ جنوری شه " اے جناب قاضی عبد السلام صاحب بھٹی ابن حضرت قاضی عبد الرحیم صاحب کا بیان ہے کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ایک موقع پر قادیان میں اپنے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ میری کوٹھی کا جو کام قاضی صاحب نے کروایا ہے وہ روپوں کا کام آنوں میں کرایا ہے اور اسے دیکھ کر میرے دل سے دعا نکلتی ہے۔لہ سلسلہ کی جو تاریخی عمارات آپ نے بنوائیں آپ نے ان کی تعمیر کے کسی مرحلے پر ان میں معمولی سے نقص کو بھی برداشت نہ کیا تعلیم الاسلام ہائی سکول کی تعمیر کے دوران آپ کو معلوم ہوا کہ ایک دیوار میں نیچے کی کچھ اینٹیں معیار کی نہیں لگیں وہ ساری دیوار آپ کے حکم سے گرا کر از سر نو تعمیر کرائی گئی۔ہجرت ۱۹۴۷ء کے بعد آپ سلسلہ کے نئے مرکز ربوہ میں رہائش پذیر ہو گئے اور بڑھاپے کے باوجود انتہائی جوانمردی سے اس کی تعمیر ہیں حصہ لینے لگے جلسہ ربوہ ۱۹۲۹ء کے موقع پر حضرت مصلح موعود کو الہاما ربوہ میں میٹھے پانی کے نکلنے کی بشارت ملی تھی جو اِن الفاظ میں تھی سے جاتے ہوئے حضور کی تقدیر نے جناب پاؤں کے نیچے سے مرے پانی بہا دیا اس آسمانی بشارت کے مطابق جب ربوہ میں پہلا کامیاب پمپ لگا تو آپ نے ، مٹی ۱۹۵۱ ء کو حضور کی خدمت میں لکھا " پمپ لگانے کی تجویز پیش کرنے کے موقع پر حضور نے پانی جمع رکھنے کے لئے ایک ٹینکی بنا کر اصحاب احمد جلد ششم من (۱۲) جنوری ۶۱۹۱۴ ) : سه روزنامه المصلح" کراچی ۱۵- دسمبر ۱۹۵۳ء صت