تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 191 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 191

اور اپنے والد بزرگوار کی طرح خود بھی ۳۱۳ اصحاب کبار میں شامل تھے چنانچہ حضرت اقدس صدی موعود علیہ الصلوة و السلام نے ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۴۳ پر آپ کا نام ۱۲۵ نمبر پر درج فرمایا ہے۔آپ نے نقشہ نویسی کا کام اپنے پھوپھی زاد بھائی قاضی نظیر حسین صاحب ہیڈ ڈرافٹمین جموں سے سیکھا اور وہیں محکمہ پبلک ورکس میں ملازم ہو گئے۔کچھ عرصہ بعد آپ کے چھوٹے بھائی حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے اطلاع دی کہ قادیان میں محکمہ تعمیرات جاری ہونے والا ہے جس پر آپ نے اپنی خدمات پیش کیں اور مستقل طور پر ہجرت کر کے قادیان آگئے جہاں حضرت میر نا صر نواب صاحب مہتم تعمیرات کے عہدہ پر فائز تھے لیہ سب سے پہلے محمر تعمیرات کی اسامی آپ کے لئے تجویز ہنوئی مگر اپنے خلوص محنت اور غیر معمولی فرض شناسی کی بدولت آپ کو عظیم الشان تعمیری خدمات بجا لانے کی ایک لمبے عرصہ تک توفیق ملی۔قادیان میں سلسلہ احمدیہ کی سب عظیم الشان مرکزی عمارتیں بنوانے کا مشرف آپ کو ملا چنانچہ مسجد نور، بورڈ نگ تعلیم الاسلام ہائی سکول اور اس کے ملحقہ کوارٹرز مینارہ الشیخ اور قصر خلافت قادیان آپ ہی کی زیر نگرانی تیار ہوا۔علاوہ ازیں مسجد اقصٰی میں کنویں اور پانی کے انتظام کو فرش مسجد کے نیچے لے جانے کی صورت آپ ہی کے ہاتھوں ہوئی۔اسی طرح بہشتی مقبرہ کے راستہ کا پل جس کا ذکر الومیت میں ہے نیز بہشتی مقبرہ کا کنواں آپ ہی کی نگرانی میں بنایا گیا اور پھر حضرت مسیح موعود کے مزار کی تعمیر بوقت تدفین کی سعادت بھی آپ کو نصیب ہوئی۔آپ کے سوانح نگار جناب ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اسے نے ان تعمیرات کا ذکر کر کے یہ رائے قائم فرمائی ہے کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں بھی ستقل طور پر ہجرت کر کے آگئے تھے سے قادیان کی ان مرکزی تعمیرات کے علاوہ حضرت خلیفہ اسح الاول : حضرت خلیفة السيح الثاني - حضرت أم المؤمنين حضرت صاحبزادہ مرزا البشیر احمد صاحب - حضرت نواب محمد علی خان صاحب اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب اپنے سب عمارتی کام آپ ہی کے سپرد فرماتے تھے۔حضرت خلیفہ ایسیح الثانی کی ڈلیوری کی کوٹھی بہت افضل ، حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کی تعمیرات اور حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خان صاحب لے رسالہ " نور احمد" من (از شیخ نوراحمد صاحب مالک ریاض ہند پریس (مرتسر) طبع دوم ناشر حکیم عبد الله صاحب شاہد گجراتی ۶۱۹۵۶ : ه اصحاب احمد جلد ششم م م