تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 166 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 166

104 ۱۳ بسم الله الرحمن الرحیم سے مومن پر خدا تعالیٰ کی عظیم الشان نعمتوں کا انکشاف ہوتا ہے اگر انسان اسے اپنا وزد بنا لے تو یہ اس کے اندر نور معرفت اور روشنی پیدا کرنے کا زبر دست ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔(درمئی ہجرت ) ۱۲۔رمضان کے مبارک ایام سے فائدہ اُٹھاؤ اور خدا تعالیٰ کے آگے گریہ و زاری کر و۔صرف زندہ رہنے کی کوشش نہ کرو بلکہ سچے مسلمان بن کر زندہ رہنے کی کوشش کرو کہ یہی ہما را اصل مقصود ہے۔(۲۲ مئی/ ہجرت) ۱۵۔اللہ تعالیٰ نے جو عبادتیں مقرر فرمائی ہیں ان کے بغیر انسان کی روحانی زندگی کبھی قائم نہیں رہ سکتی۔اپنے اندر نیکی پیدا کرو اور پھر اپنے ماحول کا جائزہ لے کر قوم کی بھی اصلاح کرنے کی کوشش کرو۔) ۲۹ مئی ہجرت ) ۱۔اپنے اعمال سے دنیا پر واضح کر دو کہ تم دوسروں سے زیادہ اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے اور اعلیٰ اخلاق ظاہر کرنے والے ہو۔تمہارا فرض ہے کہ بنی نوع انسان کی عموما اور مسلمانوں کی ہمدردی کے کاموں میں خصوصاً شوق سے حصہ لو۔(۵ جون / احسان ) ۱۷۔کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک کہ اُس کے افراد زیادہ نہ سوچیں اور باتیں کم نہ کریں۔-14 (۱۲ جون / احسان) ۱۸۔اگر تم اپنے ان اعمال کو درست کر لو جو دوسروں کو نظر آتے ہیں تو تمہارے باطنی اعمال آپ ہی آپ درست ہو جائیں گے۔اس ذات کے ساتھ اپنے تعلق کو ہر حال مقدم رکھو جو ہمیشہ قائم رہنے والی ہے۔(۱۹ جون / احسان ) ۱۹۔مذہب کی اصل غرض اعمال کی اصلاح ہے اور یہ اصلاح کوشش اور محنت کے بغیر کبھی نہیں ہو سکتی۔اپنے اعمال میں ایسی اصلاح کرو کہ دیکھنے والا یہ کہنے پر مجبور ہو جائے کہ ان کے اور دوسروں کے ایمان میں نمایاں فرق ہے۔(۲۶ جون / احسان ) ۲۰ - قرآن کریم کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہی اسلام ہے۔(۲۵ ستمبر رتبوک ) ۲۱- اگر تم قرآن کریم پڑھ کر اس سے فائدہ اُٹھاتے ہو تو تم سے بڑھ کر خوش قسمت اور کوئی نہیں ہے۔(۲ اکتوبر را خادم