تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 165 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 165

ا۔ہمارے سب کام خدا تعالیٰ ہی کرتا ہے۔ہر تغیر میں اُسی کا ہاتھ نمایاں نظر آتا ہے۔(۲) جنوری صلح ) ۲۔وقت کو ضائع نہ کرو اور بار بار انفرادی اور اجتماعی طور پر غور کرو کہ ہمارا کیا پروگرام تھا اور ہم نے اب تک کسی حد تک اس پر عمل کیا ہے ؟ ( 9 جنوری صلح ) - مصائب کے یہ ایام اور استقامت کے ساتھ خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے گزار وا اور ساتھ ہی اپنی ان طاقتوں کو بھی صحیح طور پر استعمال کر وجوبعد اتعالیٰ نے تمہیں دی ہیں۔(۱۶ جنوری صلح )۔موجودہ وقت کی قدر کرو اور اپنے لئے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے کی کوشش کرو۔ہمارے ایمان اور اخلاص کا تقاضا ہے کہ تحریک جدید ہمیشہ جاری رہے۔(۲۳ جنوری صلح)۔روزے انسان کو غلطیوں سے بچانے مشکلات پر قابو پانے، اور خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔(۳۰) جنوری صلح )۔سچائی کو اختیار کرو کہ اس کے نتیجہ میں تمہیں دوسری بہت سی نیکیوں کی بھی توفیق مل جائے گی۔17 فروری تبلیغ۔اگر تم نے احمدیت کو سچا سمجھ کر مانا ہے تو تمہیں یقین رکھنا چاہیئے کہ بالآ خرتم ہی کا میاب ہو گے۔(۱۳ فروری / تبلیغ )۔جماعت اور تنظیم کی غرض نہیں ہوا کرتی ہے کہ جماعت کے تمام حصے واقعات سے باخبر رہ ہیں۔(۲۰ فروری تبلیغ ۹ - تمہار ا سب سے بڑا عزیز اور دوست خدا تعالیٰ ہے اس لئے تم اُسی کے سامنے مجھکو اور اسی سے مدد طلب کرو۔اپنی زندگی کو اسی طریق پر چھلاؤ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتایا ہے۔(۲۰۔مارچ کر امان ) ۱۰ - اگر انسان اپنے ہر کام کے شروع میں سوپر سمجھ کربسم اللہ پڑھے تو اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہوگی اور غیر معمولی علوم حاصل ہوں گے۔(۳ اپریل رشہادت) 11 - بسم اللہ ہر برکت کی کلید ہے اور اس سے فائدہ اُٹھانا ہر مومن کا فرض ہے۔(۲۴ اپریل (شہادت) ۱ - بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر مومن اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ ہر کام کا آغاز اور انجام اللہ تعالئے ہی کے ہاتھ میں ہے۔اگر تم اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت اور رحیمیت کو مد نظر رکھو تو تمہاری زندگی کے سارے اعمال درست ہو جائیں۔(یکم مئی سر ہجرت)