تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 4
علیہ وسلم کی مقدس زندگی پر اعتراض کیا گیا تو اس کا جواب ضرور دیا جائے۔دوم :- قرآن کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب عالم کی تعلیم کا مقابلہ کر کے اسلامی تعلیم کی برتری کو دلائل سے ثابت کیا جائے۔سوم : - کئی بدعات اور رسم و رواج شریعت اسلامیہ اور اسوۂ نبی کے خلاف ہیں اور سلمانوں میں بوجہ عدم فهم قرآن داخل ہو گئی ہیں جن کی قباحت کو واضح کر کے اصل تعلیم اور اصل حقائق نمایاں کئے جائیں۔بہت سے نوٹ لیکس نے لکھے اور بعض میرے رفقاء نے۔یہ اکثر نوٹ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بالخصوص حضرت خلیفة أمسیح الثانی المصلح الموعود کی بیان فرمودہ تفاسیر سے استفادہ کے ساتھ تیار کئے گئے جن کے پڑھنے سے انسانی ذہن اور دماغ پر گہرا اثر پڑتا ہے اور یہ حقیقت عیاں ہو جاتی ہے کہ قرآن مجید بنی نوع انسان کی تمام ضرورتیں پوری کرتا ہے اور اس کتاب عظیم میں ایسی زبر دست قوت ہے کہ وہ لوگوں کو ذلت سے اُٹھا کہ رفعت اور عظمت کی چوٹیوں تک پہنچا سکتی ہے۔جن دوستوں نے سواحیلی ترجمہ قرآن میں مکرم شیخ مبارک احمد صاحب کا ہاتھ بٹایا اور خصوصی امداد فرمائی آپ نے ترجمہ کے شروع میں اُن کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ مجھے پر لازم ہے کہ میں اپنے اُن رفقاء کا خاص طور پر ذکر کروں جنہوں نے گزشتہ دو تین سالوں میں بہت فکر مندی خاص شوق اور پوری لگن اور محبت سے میرا ہاتھ بٹایا ہے مثلاً ا شیخ امری عبیدی به مولانا محمد منور صاحب فاضل حقیقت یہ ہے کہ میرے ان دو ساتھیوں نے اس ترجمہ و تفسیر کی نظر ثانی کے کام، نوٹوں کی تکمیل، پروفوں کے دیکھنے اور تفسیر سے متعلق دوسرے امور یعی خاص انداد کی ہے۔اسی طرح مولانا عنایت اللہ صاحب خلیل، مولانا جلال الدین صاحب قمر نے احادیث اور دیگر ضروری مواد اکٹھا کرنے ہیں اور عربی نتن کے آخری پروف دیکھتے ہیں۔لے مفصل حالات تاریخ احمدیت جلد ہفتم ص ۲ تا حث ۲۸ میں درج ہیں ؟ شه بہت مدد دی ہے " شہ یا محترم قاضی عبد السلام صاحب بھٹی نے بھی پروف ریڈنگ میں حصہ لیا ہے آپ مشرقی افریقہ میں لمبا عرصہ قیام اور سلسلہ کی خدمات بجالانے کے بعد ۱۹۶۷ء کو پاکستان میں تشریف لے آئے ہیں اور ربوہ میں مقیم ہیں۔