تاریخ احمدیت (جلد 16)

by Other Authors

Page 146 of 659

تاریخ احمدیت (جلد 16) — Page 146

- اخبار ٹریبیون (انبالہ) نے جنوری ۱۹۵۴ء کے پرچہ میں جلسہ کی مفصل خبر دی جس کا اُردو ترجمہ حسب ذیل ہے :- " خلیفہ اسیح کا پیغام خدا تعالیٰ نے احمدیوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ بنی نوع انسان کو بد امنی اور فساد و بے اطمینانی سے نجات دیں ؟ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب جو ا حمدیہ جماعت کے روحانی پیشوا ہیں کا پاکستان سے مرسلہ پیغام جماعت احمدیہ قادیان کے باسٹھویں سالانہ جلسہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔اس میں انہوں نے اپنے ماننے والوں کو نصیحت کی کہ وہ ہر قسم کی تکالیف و مصائب کے با وجود اپنی انگوں اور حوصلوں کو قائم رکھیں اور اپنی تمام طاقتوں کو انسانیت کی خدمت اور تحفظ کے لئے لگائیں۔اس پیغام میں یہ کہا گیا کہ خدا تعالیٰ نے احمدیہ جماعت کو اس لئے قائم کیا ہے کہ وہ موجودہ دنیا کوہ بد امنی افساد اور بے اطمینانی سے نجات دلائے اور ایک ایسا نظام قائم کر سے جس کی بنیاد اخوت اور مساوات پر ہونیز اس بات کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ احمدی جماعت پہلے سے ہی اس مرض کیلئے تمام قوموں کے پیش کرو کی طرح کام کر رہی ہے۔پیغام کے آخر میں تمام احمدیوں کو تو بقیہ دلائی گئی کہ وہ اپنے آپ کو بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے منظم کریں۔لبر ہندوستان کے مختلف علاقوں کے دو صد سے زائد احمدی جلسہ میں شریک ہوئے جن ہیں ساٹھ کے قریب ریاست جموں اور کشمیر کے رہنے والے تھے۔اس کے علاوہ ایک سوستناسی زائرین چوہدری اسد اللہ خان صاحب برا در سر محمد ظفر اللہ خان صاحب وزیر خارجہ پاکستان کی قیادت میں پاکستان سے آئے۔ان میں مولوی عبد المالک خان صاحب ( مولانا محمد علی و مولانا شوکت علی صاحبان کے بھتیجے ) صاحبزادہ مرز اعزیز احمد صاحب ایمیم۔اسے حضرت امام جماعت احمدیہ کے بھتیجے اور مولوی ابو العطاء صاحب سابق مبلغ مصر اور فلسطین شامل تھے۔احمدیوں کے علاوہ تقریباً ایک ہزار ہندو اور سکھ قادیان اور اردگرد کے علاقوں سے جلسہ میں شامل ہوئے۔سرکاری افسران نہیں سے جنہوں نے جلسہ سُنا اور اس موقعہ پر ضروری انتظامات کئے