تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 432 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 432

ہیں۔میں نے اس پر انہیں کہا کہ جماعت اسلامی ایک سیاسی جماعت ہے جس کے متعلق حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ اگر کوئی سرکاری طازیم اس جماعت کا رکن بنے گا وہ قواعد و منوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تو صرف پیش لفظ ہے ورنہ اعلان کا جو ہدائتی حصہ ہے وہ سب فرقوں کے متعلق ہے سوال : - آپ کو باؤنڈری کمیشن کے سامنے مسلم لیگ کا کیس پیش کرنے کے لیے کس نے مقرر کیا تھا۔جواب: مجھے قائد اعظم نے جو پال سے بلایا تھا اور کہا تھا کہ میں باؤنڈری کمیشن کے سامنے مسلم لیگ کا کیس پیش کروں۔سوال :۔کیا آپ نے باؤنڈری کمیشن کے سامنے اپنے دلائل میں یہ کہا تھا کہ احمدی مسلمانوں سے الگ ایک فرقہ ہیں۔؟ جواب :۔جی نہیں جہانتک مجھے یاد ہے باؤنڈری کمیشن سے خطاب کے دوران میں اگر میں نے قادیان، احمدیہ تحریک یا احمدیہ فرقے کے متعلق کوئی ذکر کیا ہو تو وہ اس دلیل کو وزنی بنانے کے لیے تھا کہ ضلع گورداسپور کو مغربی پنجاب کا ایک حصہ ہونا چاہیئے اور اُسے پاکستان میں ہی ہونا چاہیے۔سوال:۔جہانگیر پارک میں آپ کی تقریر کے لیے زندہ مذہب کا موضوع کس نے منتخب کیا ؟ جواب :۔میں نے خود۔سوال :۔آپ نے یہ موضوع کیوں چنا ؟ جواب : میں سمجھتا ہوں کہ اسلام کو دوسرے مذاہب سے نمایاں کرنے والی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اسلام میں بنیادی تعلیمات کو تازہ رکھنے کے ذرائع اور قرآن سے اس قسم کے فلسفے کو جس کی ضرورت وقتا فوقتا ہو پیش کرتا ہے کسی اور مذہب میں یہ خصوصیت نہیں دوسرے مذاہب تو صرف انسانی تاریخ کی وقتی ضرورت کے لیے تھے۔سوال: - مولانا میکش نے اپنی جرح میں اس امر کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سامنے آپ عربوں کا مقدمہ پیش کرنا نہیں چاہتے تھے کیا پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے آپ نے اقوام متحدہ میں اب تک کبھی ایسے معاملات میں کوئی دلچسپی لی ہے۔جو دنیا نے اسلام کے لیے کوئی