تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 375 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 375

۳۷۴ ہاں یہ درست ہے کہ وحی خواہ ایک نبی یادلی یا محدث یا مجتہ پر نازل ہو وہ حضرت جبریل کی نگرانی نازل ہوتی ہے۔سوال :۔وحی اور الہام میں کیا فرق ہے ؟ جواب : - کو دا فرق نہیں۔سوال: - کیا مرزا غلام احمد صاحب پر جبریل دمی لاتے تھے ؟ جواب : میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ سپر وحی حضرت جبریل کی نگرانی سے نازل ہوتی ہے جعزت۔مرندا صاحب کے ایک الہام سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت جبر تل ایک دفعہ اُن پر نظر آنے والی صورت میں ظاہر ہوئے تھے۔سوال : سے کیا مرز اصاحب اصطلاحی (Dagmatie) معنوں میں نبی تھے ؟ جواب ہیں نبی کی کوئی اصطلاحی (Dagmatie) تعریف نہیں جانتا۔میں اس شخص کونی سمجھتا ہوں جس کو اللہ تعالیٰ نے نبی کہا ہو سوال : کیا اللہ تعالے نے مرزا صاحب کو نبی کہا ہے ؟ جواب :۔جی ہاں۔سوال : - مرزا صاحب نے پہلی مرتبہ کب کہا کہ وہ نبی ہیں ؟ مہربانی فرماکر اسکی تاریخ بتائیے اور اس بارہ میں اُن کی کسی تحریر کا حوالہ دیجیے۔جواب : جہاں تک مجھے یاد ہے انہوں نے انداز میں نبی ہونے کا دعوی کیا۔سوال۔کیا ایک نبی کے ظہور سے ایک نئی امت پیدا ہوتی ہے۔جواب : جی نہیں۔سوال : کیا اس کے آنے سے ایک نئی جماعت پیدا ہوتی ہے ؟ جواب : جی ہاں۔سوال : - کیا ایک نئے نبی پر ایمان لانا دوسرے لوگوں کے متعلق اُس کے ماننے والوں کے رویہ پر اثر انداز نہیں ہوتا ؟ جواب: - اگر تو آنے والا نبی صاحب شریعت ہے تو اس سوال کا جواب اثبات میں ہے لیکن اگر وہ کوئی نئی شریعت نہیں لاتا تو دوسروں کے متعلق اس کے ماننے والوں کے رویہ کا انحصار اس سلوک پر ہو گا۔جو دوسرے لوگ ان کے ساتھ کرتے ہیں۔