تاریخ احمدیت (جلد 15)

by Other Authors

Page 376 of 664

تاریخ احمدیت (جلد 15) — Page 376

۳۷۵ سوال :۔کیا دوسرے مفہوم کے لحاظ سے احمدمی ایک بندا گانہ کام نہیں ہیں ؟ جواب :۔ہم کوئی نئی اُمت نہیں ہیں بکہ مسلمانوں کا ہی ایک فرقہ ہیں۔سوال : کیا ایک احمدی کی اولین وفا دار ہی اپنی مملکت کے ساتھ ہوتی ہے یا کہ اپنی جماعت کے امیر کے ساتھ ؟ جواب:۔یہ بات ہمارے عقیدہ کا حصہ ہے کہ ہم جس ملک میں رہتے ہوں اس کی حکومت کی اطاعت کریں۔سوال: کیا شملہ سے پہلے مرنہ اغلام احمد صاحب نے بار بار نہیں کہا تھا۔کہ وہ نبی نہیں مرزا غلام نے ہیں۔اور یہ کہ اُن کی وحی وحی نبوت نہیں بلکہ وحی ولایت ہے ؟ جواب :۔انہوں نے شاید میں لکھا تھا کہ اس وقت تک ان کا یہ خیال تھا کہ ایک شخص صرف اس صورت میں ہی نہیں ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی نئی شریعت لائے لیکن اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ نہیں بتلایا کہ نبی ہونے کے لیے شریعت کا لانا ضروری شرط نہیں اور یہ کہ ایک شخص نئی شریعیت لانے کے بغیر بھی نبی ہو سکتا ہے۔سوال : کیا مرزا غلام احمد صاحب معصوم تھے ؟ جواب : - اگر تو لفظ معصوم کے معنے یہ ہیں کہ نبی کبھی بھی کوئی غلطی نہیں کہ سکتا۔تو ان معنوں کے لحاظ سے کوئی فرد بشر بھی معصوم نہیں حتی کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان معنوں کے لحاظ سے معصوم نہ تھے۔جب نہ تھے۔جب معصوم کا لفظ نبی کے متعلق بولا جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ وہ اس شریعت کے کسی حکم کی جس کا وہ پابند ہو خلاف ورزی نہیں کر سکتا۔دوسروں لفظوں میں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی قسم کے گناہ کا خواہ وہ کبیرہ ہو یا صغیرہ مرتکب نہیں ہو سکتا بلکہ وہ مکروہات کا بھی مرتکب نہیں ہو سکتا۔کئی نہی ایسے گزرے ہیں جو کوئی نئی متشریعیت نہیں لائے تھے۔وہ امور شریعت سے تعلق نہ رکھتے ہوں اُن کے بارہ میں نبی اپنے اجتہاد میں غلطی کر سکتا ہے مثلاً دو فریق مقدمہ کے درمیان تنازعہ کے بارہ میں اس سے غلط فیصلہ کا صادر ہونا ناممکن نہیں ہے۔سوال :۔آپ اس سوال کا جواب کس رنگ میں دے سکتے ہیں کہ آیا مرزا غلام احمد صاحب کسی مفہوم کے مطابق معصوم تھے ؟